دبئی میں موجود قومی کرکٹ ٹیم نے ہانگ کانگ کیخلاف اہم میچ کی تیاری مکمل کرلی
گرین شرٹس سپر فور اسٹیج میں پہنچنے کے لیے پرعزم ،، قومی کرکٹر محمد نواز کہتے ہیں
ٹیم کا مورال بلند ہے ،،، آئندہ میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے
ایشیا کپ میں قومی کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا اور فیصلہ کن ہانگ کیخلاف کھیلنے کے لیے مکمل تیار ہے
گرین شرٹس نے دبئی کے سخت گرم موسم میں دو روز پریکٹس کی ،،، ٹانگ میں کھچاو محسوس کرنیوالے فاسٹ باولر نسیم شاہ بھی دوبارہ سے مکمل فٹ ہوگئے ہیں
قومی ٹیم مینجمنٹ جمعرات کا آپشنل ٹریننگ سیشن کھلاڑیوں کو آرام دینے کی غرض سے منسوخ کردیا ہے
آل راونڈر قومی کرکٹ ٹیم محمد نواز کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں سپنرز کا کردار اہم ہے
محمد نواز ،، قومی آل راونڈر ،، ” ٹیم کا مورال بلند ہے
آئندہ میچز میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے”
قومی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھارت نے پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی
جسکے بعد گرین شرٹس کا ہانگ کانگ کیخلاف میچ اہمیت اختیار کر گیا ہے ،،، ہار کی صورت میں گرین شرٹس ایشیا کپ سے باہر ہوجائیگی
قومی کرکٹ ٹیم ایک رات مزید دبئی میں گزارنے کے بعد جمعہ کے روز شارجہ کے لیے روانہ ہوگی
جہاں ہانگ کانگ کیخلاف میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی