پاکستان فلم پروڈیوسر ایسو سی ایشن کے چیئرمین امجد رشید شیخ کا کہنا ہے کہ فلم پالیسی کا اعلان اب تک نہ ہونا فلم پروڈیوسرزکے لئے نقصان کا باعث بن رہا ہے ۔۔
وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے صنعت کا درجہ دینے کا اعلان کیا لیکن اس پرعمل درآمد اب تک نہیں ہوا۔۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امجد رشید شیخ کا کہنا تھا کہ انیس سو بیانوے سے فلم پالیسی کا مسلئہ حل طلب ہے۔۔۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کو سولہ نکاتی ایجنڈا پیش کر دیا ہے ۔۔ فلم انڈسٹری میں پینتیس کروڑ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔
نامور صف اول کے فنکاروں کی فلمیں بنارہے ہیں ۔۔
انہوں بتایا سیلاب زدگان کے فنڈ میں ادارے کی جانب سے پچاس لاکھ روپے دیئے گئے ہیں ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،