دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مون سون 2022 نے صوبے کے تمام 30 اضلاع کو شدید متاثر کیا ہے،وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن

ابتدائی تخمینے کے مطابق بارشوں کی تباہ کاریوں سے سندھ میں مجموعی طور پر 860 ارب روپے کے نقصان ہوا ہے

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں میں صوبہ بھر میں 402 اموات ہوئیں اور 1055 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ابتدائی تخمینے کے مطابق بارشوں کی تباہ کاریوں سے سندھ میں مجموعی طور پر 860 ارب روپے کے نقصان ہوا ہے۔.

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے اپنے جاری بیان میں بتایا ہے کہ مون سون 2022 میں غیر معمولی بارشیں ہوئیں۔

جولائی کے مہینے میں اوسط سے 308 فی صد سے زیادہ بارشیں ہوئی ،جبکہ اگست میں اوسط سے 784 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں ۔

انہوں نے کہا کہ 2010 کے سیلاب نے دریائے سندھ کے دائیں کنارے جبکہ 2011 کی بارشوں نے سندھ کے بائیں کنارے کو متاثر کیا تھا ۔

مون سون 2022 نے صوبے کے تمام 30 اضلاع کو شدید متاثر کیا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے

شدید بارشوں کے بعد سندھ اونچے درجے کے دریائی سیلاب کی زد میں ہے۔ اس وقت 550,000 کیوسک سے زیادہ سیلابی ریلا سندھ کے بیراجوں سے گزر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ

تقریباً 15 لاکھ مکانات متاثر ہوئے ہیں ، جن کے لاگت 450 ارب روپے ہے۔ 11734 مویشی ہلاک ہوئے ہیں

جن کی مالیت 903.96 ملین روپے ہے، جبکہ 3171726 ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئی ہیں ، جن کی مجموعی مالیت 335.44 ارب روپے ہے۔

سندھ حکومت زرعی قرضوں پر سود کی معافی اور کم از کم ایک سال کے لیے موخر کرکے قسطوں کی ادائیگی کو دوبارہ ترتیب دینے کے اقدامات کرے گی ۔

کسانوں کو زرعی مشینری، کھاد، کیڑے مار ادویات اور بیجوں پر سبسڈی کی گرانٹ فراہم کی جائے گی۔

About The Author