نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک بھرمیں بارشوں اورسیلابی صورتحال کےبعد متعدد ریلوے ٹریک پرپانی بھرگیا

ریلوےحکام کی کی جانب سے مسافروں کی رقم واپس کرنےکےساتھ اب انھیں دیگرٹرینیوں میں ایڈجسٹ کیا جارہا ہے

ملک بھرمیں بارشوں اورسیلابی صورتحال کےبعد متعدد ریلوے ٹریک پرپانی بھرگیا ہے

جس سےآپریشن بری طرح متاثرہورہا ہے،، ریلوےحکام کی کی جانب سے مسافروں کی رقم واپس کرنےکےساتھ اب انھیں دیگرٹرینیوں میں ایڈجسٹ کیا جارہا ہے

ٹرین کی آوازسن کرمزدوری کی تلاش کیلئےدوڑنےوالےیہ قلی اب اسٹیشن پرنیند پوری کررہےہیں۔۔۔

کیونکہ نہ تو پلیٹ فارم پرگاڑیاں موجود ہیں اورنہ ہی آنےجانیوالےمسافر۔۔

دوروزمیں ریلوے حکام کی جانب سے مجموعی طورپر14 سےزائد ٹرینوں کومعطل کردیا گیا ہے

جسکی وجہ کچھ اورنہیں بلکہ ملک بھرمیں بارشوں کےبعد ریلوےلائن پرپانی آجانا ہے

(پورے سندھ سےآرہےہیں ٹرینوں کا براحال ہےکوئی ٹائمنگ کا سسٹم نہیں ہےجہاں دل چاہےٹرین رک جاتی ہےاوربہت براحال ہےٹرین کےسسٹم کا)

گورنمنٹ کوتھوڑا چاہئیےکہ سیوریج سسٹم پانی وغیرہ بھرا ہواہےاسکی وجہ سےبہت پرابلم ہوئی ہےکہ پانی بھرا ہےٹرین رک رک کےآرہی ہیں اسکی وجہ سےہمیں پریشانی بھی ہورہی ہے)

مسافرکہتےہیں کہ اسٹیشنز پروہ کئی کئی گھنٹوں سےٹرینوں کی روانگی کےانتظارمیں ہیں لیکن انکےلئےیہاں کوئی سہولیات موجود نہیں۔۔

(کوئی انتظام نہیں ہےکچھ بھی نہیں ہےآپ کےسامنےکوئی آپ کودکھائی دےرہا ہےکوئی بھی بندہ حکومت کا کوئی بھی کچھ نہیں کوئی کیمپ کچھ بھی نہیں ہے)

(ادھرٹکٹ لینےآئےتھےفرید ایکسپریس کی ڈیرہ نواب کی تووہ کہہ رہےہیں کہ گاڑیوں کی شیڈول صحیح نہیں ہے)

رواں ہفتےحالیہ بارشوں اورمواصلاتی نظام متاثرہونےکےبعد اب ریلوےحکام کی جانب سےصورتحال کا جائزہ لیکر

گاڑیوں کی روانگی سمیت انھیں معطل کرنےکےفیصلےکیےجارہےہیں۔۔

About The Author