دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ سے پولیس ملازم کی ہلاکت، مقدمہ درج

ایف آئی آر کے مطابق غضنفر اور کامران نے منشیات کی خرید و فروخت کی رنجش میں مدعی پطرس مسیح کو فائرنگ کرکے زخمی کیا

لاہور میں ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ سے پولیس ملازم کی ہلاکت پر دو ایف آئی آرز درج کر لی گئیں۔۔۔

لکشمی چوک پر گذشتہ روز پیش آنیوالے واقعے کی ایک ایف آئی آر فوڈ شاپ پر ملازم پطرس مسیح کی مدعیت میں غضنفر علی اور کامران کے خلاف درج کی گئی

ایف آئی آر کے مطابق غضنفر اور کامران نے منشیات کی خرید و فروخت کی رنجش میں مدعی پطرس مسیح کو فائرنگ کرکے زخمی کیا

قلعہ گجر سنگھ پولیس نے دوسری ایف آئی آر سب انسپکٹر محمد مدثر خان کی مدعیت میں درج کی

جس کے مطابق پولیس فائرنگ کی اطلاع پر لکشمی چوک پہنچی تو ملزمان پطرس مسیح کو مضروب کرکے فرار ہو رہے تھے

ڈولفن ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تعاقب کیا،ملزم غضنفر علی نے ڈولفن ٹیم پر فائرنگ کر دی،

جوابی فائرنگ میں کامران جاں بحق جبکہ غضنفر علی زخمی ہوا

ترجمان ڈولفن پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ کے حوالہ سے کسی بھی ڈولفن اہلکار کو گرفتار نہیں کیا گیا۔۔۔۔۔

About The Author