دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں تین گھنٹے کے دوران کرنٹ لگنے سےچار افراد جان بحق

ایک کی شناخت امام بخش جبکہ دوسرے شخص کی شناخت نہ ہوسکی۔

کراچی میں تین گھنٹے کے دوران کرنٹ لگنے کے مختلف

واقعات میں دو مزدوروں سمیت چار افراد کی جان چلی گئی ۔

کراچی میں منگھوپیر نورانی ہوٹل کے قریب گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے دو مزدور جاں بحق ہوگئے۔

ایک کی شناخت امام بخش جبکہ دوسرے شخص کی شناخت نہ ہوسکی۔

بھینس کالونی موڑ کے قریب باڑے میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی جان چلی گئی ۔

جاں بحق نوجوان کی شناخت عدنان ولد منظور احمد کے نام سے ہوئی۔

لانڈھی یونس چورنگی مل میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا

جس کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی۔

About The Author