وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی آمد پر احتجاج کرنے والے سیلاب متاثرین کیخلاف مقدمہ درج
ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی آمد پر احتجاج کرنے والے سیلاب متاثرین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تونسہ میں بستی احمدانی فلڈ ریلیف کیمپ کے متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کیا تھا
مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب کی روانگی کے بعد انڈس ہائی وے کو بستی احمدانی کے مقام پر بند کر دیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ تھانہ کالا میں 16 ایم پی او کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمہ 28 نامزد اور 250 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق احتجاج کرنے والے سیلاب متاثرین کے خلاف کار سرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ اور سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانےکی کوشش کی
اس لئے اس ضمن میں کئی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،