دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دورہ نیدرلینڈز اور اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان

نیدرلینڈز کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے لیے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے

دورہ نیدرلینڈز اور اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا

نیدرلینڈز کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے لیے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے
اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے لیے 15 کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا

حسن علی کو دونوں ٹورز سے آرام دیا گیا ہے، نسیم شاہ کو قومی اسکواڈز میں شامل کرلیا گیا ہے

کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، فخر زمان اور حارث رؤف قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل

امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان اور محمد وسیم جونیئر بھی دورہ نیدرلینڈز کا حصہ ہوں گے

نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود بھی قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کا حصہ

اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ کی قیادت بھی بابر اعظم کریں گے

نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف اور افتخار احمد قومی ٹی ٹونٹی اسکوآڈ کا حصہ ہوں گے

خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر اور نسیم شاہ بھی قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل

شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر بھی ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل
منصور رانا ٹیم منیجر، ثقلین مشتاق ہیڈ کوچ، محمد یوسف بیٹنگ کوچ اور شان ٹیٹ باؤلنگ

کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے

فیلڈنگ کوچ عبدالمجید، اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم، میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر ابراہیم بادیس اور

ٹرینر ڈریکس سائمن بھی اسپورٹ اسٹاف کا حصہ

فزیو تھراپسٹ کلف ڈیکن، ٹیم اینالسٹ طلحہ اعجاز، مساجر ملنگ علی اور ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو بھی اسکواڈ میں شامل

کرنل (ر) آصف محمود دورہ نیدرلینڈز جبکہ کرنل (ر)محمد عمران اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں ٹیم کے سیکیورٹی منیجر ہوں گے

About The Author