نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ورلڈ سنوکر چمپئن احسن رمضان کی حکومت سے مالی معاونت کی اپیل

کہتے ہیں آئی بی ایس ایف ٹائٹل جیت چکا ہوں ۔۔ پروفیشنل سرکٹ میں جانے کے لئے حکومتی سرپرستی درکار ہے

سولہ سالہ ورلڈ سنوکر چمپئن احسن رمضان نے حکومت سے مالی معاونت کی اپیل کردی ۔۔۔ کہتے ہیں

آئی بی ایس ایف ٹائٹل جیت چکا ہوں ۔۔ پروفیشنل سرکٹ میں جانے کے لئے حکومتی سرپرستی درکار ہے ۔۔

کم عمر ترین آئی بی ایس ایف ورلڈ چمپئن احسن رمضان ان دنوں انگلینڈ میں ہونیوالے پروفیشنل سنوکر ایونٹس میں شرکت کے خواہاں ہیں لیکن مالی مسائل کیوئسٹ کے آڑے آرہے ہیں

احسن رمضان گزشتہ سال آئی بی ایس ایف چمپئن شپ جیتنے کے بعد پروفیشنل سرکٹ میں انٹری کے اہل ہوچکے ہیں

لیکن کیو اسکول کے ذریعے کوالی فیکیشن روانڈ میں انٹری اور اسکے بعد انگلینڈ میں دو سال قیام پذیر رہ کر

مختلف ٹورنامنٹس میں حصہ لینے کے لئے انہیں حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے

احسن رمضان۔۔ آئی جی ایس ایف ورلڈ چمپئن۔۔ ” میں اپنے خرچے پر پروفیشنل ٹورنامنٹ کھیل سکتا ہوں لیکن انگلینڈ میں دو سال کیسے رہوں ۔ حکومت کو چاہیے کہ

وہ پروفیشنل سرکٹ کے لئے اپنی پالیسی بنائے”

لاہور میں منعقدہ تقریب میں سنوکر اکیڈمیز اینڈ کلبز ایسوسی ایشن بھی احسن رمضان سمیت دیگر باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لانے کے لئے حکومتی

سرپرستی کو اہم قرار دیتے ہیں

عظیم جاوید چئیرمین ایس اے سی اے ۔۔ "حکومت کو اپنے مسائل میں پھنسی ہوئی لیکن کھیلوں کی طرف بھی توجہ دے”

 عمران نوشاہی۔ سیکرٹری جنرل ایس اے سی اے ۔۔ "ابھی تک چھ ٹائٹل پاکستان کو جیتوا چکے ہیں لیکن ہمیں سپورٹ نہیں کیا جاتا”

کم عمر سنوکر کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کے لئے سنوکر ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک لاکھ روپے انعام سے نوازا گیا۔۔

About The Author