دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چھٹی مردم شماری میں سندھ کی آبادی کم دکھائی گئی، وزیراعلی سندھ

مردم شماری ایسی ہونی چاہئے جو شفاف اور درست ہو۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے چھٹی مردم شماری میں سندھ کی آبادی کم دکھائی گئی۔

مردم شماری ایسی ہونی چاہئے جو شفاف اور درست ہو۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں ساتویں مردم شماری اور گھرشماری سے متعلق اجلاس ہوا۔

چیف شماریات نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے سینسز ایڈوائزری کمیٹی قائم کی ہے۔

کمیٹی کے سربراہ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ہوں گے،، جس میں تمام صوبوں سے معروف ڈیموگرافرز اور ماہرین لئے گئے ہیں۔

ساتویں مردم شماری کا ورک پلان، سوالنامہ اور مانیٹرنگ کمیٹی بھی بنائی گئی ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا مردم شماری ایسی ہونا چاہئے جو شفاف اور درست ہو۔

About The Author