کراچی میں مبینہ ڈاکووں کی فائرنگ سے آن لائن فوڈڈیلوری بوائےجان سےگیا۔۔۔
سائٹ سپرہائی وےپر ڈکیتی کےدوران مزاحمت پرقتل ہونےوالےشہاب بہادرکی میت کولواحقین نےسردخانےسےوصول کیا۔
رواں سال کے سات ماہ میں پچاس سے زائد افراد ڈکیتی مزاحمت میں جاں بحق ہوچکے ہیں ۔
کراچی میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب مبینہ ڈاکووں کی فائرنگ سے گھرکی کفالت کاچراغ گل ہوگیا۔۔
سائٹ سپرہائی وےپر فائرنگ سے آن لائن فوڈڈیلوری بوائےجاں بحق ہوگیا۔
مقتول کا آبائی تعلق صوابی سےتھا۔چارماہ قبل آن لائن فوڈڈیلوری کی ملازمت اختیارکی تھی۔۔۔ اور ایک بچےکاباپ تھا۔
لاش کو قانونی کارروائی کےبعدسردخانےمنتقل کیاگیا۔
لواحقین کاکہناہےمقتول شہاب بہادرسےصبح چاربجےکےبعدموبائل فون پرکوئی رابطہ نہیں ہوا،پولیس کےذریعےواقعہ کی اطلاع ملی
(مقتول کابھائی اورکزن)
پولیس کےمطابق لواحقین نےابتدائی طورپرواقعہ کامقدمہ درج نہیں کرایا۔قتل میں ملوث ملزموں کی تلاش جاری ہے۔
رواں سال کے ساتھ ماہ میں پچاس سے زائد افراد ڈکیتی مزاحمت میں جاں بحق ہوچکے ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،