دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ٹی آئی کا سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو نااہل کروانے کیلئے لیگل ٹیم کو ٹاسک

سابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ دوست مزاری کی نااہلی کیلئے تمام قانونی راستے اپنائے جائیں

تحریک انصاف نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کو نااہل کروانے کیلئے لیگل ٹیم کو ٹاسک دے دیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ دوست مزاری کی نااہلی کیلئے تمام قانونی راستے اپنائے جائیں

تحریک انصاف کے وکیل کے مطابق دوست مزاری کیخلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی کو مراسلہ جاری کر رکھا ہے۔

دوست مزاری نے اسمبلی اراکین پر تشدد اور سپریم کورٹ کے احکامات کیخلاف ورزی کی۔

ڈپٹی اسپیکر نے سولہ اپریل اور بائیس جولائی کے وزیر اعلی کے انتخاب کو متنازعہ بنایا۔

وکیل تحریک انصاف کے مطابق مزاری کیخلاف الیکشن کمیشن اور

لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کر رہے ہیں۔

About The Author