دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں اپنا دوسرا میچ ہار گئی

نیوزی لینڈ نے گرین شرٹس کو چار ایک سے شکست دیدی

قومی ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں اپنا دوسرا میچ ہار گئی

نیوزی لینڈ نے گرین شرٹس کو چار ایک سے شکست دیدی

انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز ہاکی ایونٹ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے

پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی. نیوزی لینڈ کی جانب سے ستارویں اور اٹھار ویں منٹ میں لگاتار دو گول کیے

پاکستان نے ہاف ٹائم سے قبل واحد فیلڈ گول سکور کرکے سکور لائن دو ایک پر پہنچے دی

دوسرے ہاف میں بھی نیوزی لینڈ نے جارحانہ ہاکی کھیلتے ہوئے مزید دو گول کرکے میچ با آسانی اپنے نام کرلیا

پاکستان کی جانب سے واحد گول غضنر علی کی جانب سے سکور کیا گیا

نیوزی لینڈ ورلڈ رینکنگ نمبر پر نوویں جبکہ قومی ٹیم کا ٹھارہ نمبر ہے

پاکستان اپنا تیسرا میچ تین اگست کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گا

About The Author