دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تحریک انصاف کس منہ سے لوٹا کریسی کا الزام دوسروں پر لگاتی ہے؟||عامر حسینی

میری اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے 20 اراکین پنجاب اسمبلی وہ ہیں جنھیں سلیکٹرز نے ڈرا دھمکا کر اپنی سابقہ جماعتوں کو چھوڑنے پر مجبور کیا اور وہ پی ٹی آئی میں نہ چاہتے ہوئے شامل ہوئے -

عامرحسینی 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شرم کریں سلیکٹرز اور سلیکٹڈ عمرانڈو
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اطلاع دی کہ 22 جولائی کو پی ٹی آئی کے 20 اراکین پنجاب اسمبلی وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے رائے شماری میں حصہ نہیں لیں گے، وہ غائب ہوجائیں گے یا ایوان میں موجود رہ کر ووٹ نہیں ڈالیں گے –
شریک چیئرمین آصف زرداری نے اطلاع دی مگر یہ تو نہیں کہا کہ پی ٹی آئی کے ان بیس اراکین پنجاب اسمبلی کو پی پی پی نے خرید لیا ہے یا اٌن کا رائے شُماری میں حصہ نہ لینا پی پی پی کی ہارس ٹریڈنگ کا نتیجہ ہوگا –
میری اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے 20 اراکین پنجاب اسمبلی وہ ہیں جنھیں سلیکٹرز نے ڈرا دھمکا کر اپنی سابقہ جماعتوں کو چھوڑنے پر مجبور کیا اور وہ پی ٹی آئی میں نہ چاہتے ہوئے شامل ہوئے –
پی ٹی آئی جب آر ٹی ایس کو بٹھاکر آر اوز کی مہربانی سے برسراقتدار آئی اور عمران خان سلیکٹڈ ہوئے تو تب بھی اُن کو نیب، ایف آئی اے، آنٹی کرپشن اور پولیس سے ڈرایا جاتا رہا – یہ 20 اراکین صوبائی اسمبلی سلیکٹرز کے دباؤ سے آزاد ہوکر اور نیب، ایف آئی اے و آنٹی کرپشن کی طرف سے سکھ کا سانس ملنے پر عمران خان کو سبق سکھانا چاہتے ہیں اور یہ موقعہ ان کے ہاتھ آگیا ہے –
پی ٹی آئی کا ٹرولنگ بریگیڈ اور فیس بُک پر ان کے ایسے حامی جو ایک طرف تو خود کو پی پی پی کے بہت بڑے ہمدرد ظاہر کرتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ شہید بی بی کی پارٹی کا آصف علی زرداری نے بیڑا غرق کردیا ہے لیکن وہ اصل میں پی ٹی آئی کی پوجا کرتے ہیں "لوٹا کریسی” اور "ہارس ٹریڈنگ” کا الزام لگاکر آصف علی زرداری پر بہتان باندھتے ہیں – اور یہ بھول کر بھی یاد نہیں رکھتے کہ
پی ٹی آئی کے اکثر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی 2018ء کے وہ ہارے ہوئے ٹٹو ہیں جنھیں شام 6 بجے آر ٹی ایس بٹھاکر، فارم 45 میں گڑ بڑ کرکے، ووٹوں کے تھیلوں سے ووٹ چرا کر جتوایا گیا – یہ اصل میں منتخب نہیں بلکہ مسلط کردہ نمونے ہیں –
عمران خان اور ان کا عمرانڈو قبیلہ اگر واقعی فیضو، باوجویائی جیسے سلیکٹرز کو مسترد کر چکا ہے تو وہ اپنی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی سے آر ٹی ایس زدہ اراکین پنجاب اسمبلی کو بھی نکال باہر کریں کیونکہ وہ تو عوام کا مینڈیٹ چوری کرکے اراکین پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے –
کھلے عمرانڈو ٹرولنگ بریگیڈ اور غیر جانبداری کا نقاب اوڑھے عمرانڈو ٹرولنگ بریگیڈ اُس وقت کہاں تھا جب پی پی پی کا ایک، مسلم لیگ نواز کے 6 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کو بنی گالہ میں عمران خان عشائیہ دے رہا تھا؟
یہ عمرانڈو ٹرولنگ بریگیڈ اُس وقت کہاں گم تھا جب پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے کم پڑگئے دس اراکین صوبائی اسمبلی کو خریدنے کے لیے جہانگیر ترین نوٹ بھر کر طیارے پر سوار ہوکر جاتا اور واپسی میں کروڑوں کی بولی دے کر ایک ایک رکن صوبائی اسمبلی بنی گالہ پہنچایا جارہا تھا –
لوٹے، لٹیروں اور دلالوں کے مجموعے پر مشتمل تحریک انصاف کس منہ سے لوٹا کریسی کا الزام دوسروں پر لگاتی پھرتی ہے

یہ بھی پڑھیے:

ایک بلوچ سیاسی و سماجی کارکن سے گفتگو ۔۔۔عامر حسینی

کیا معاہدہ تاشقند کا ڈرافٹ بھٹو نے تیار کیا تھا؟۔۔۔عامر حسینی

مظلوم مقتول انکل بدرعباس عابدی کے نام پس مرگ لکھا گیا ایک خط۔۔۔عامر حسینی

اور پھر کبھی مارکس نے مذہب کے لیے افیون کا استعارہ استعمال نہ کیا۔۔۔عامر حسینی

عامر حسینی کی مزید تحریریں پڑھیے

(عامر حسینی سینئر صحافی اور کئی کتابوں‌کے مصنف ہیں. یہ تحریر مصنف کی ذاتی رائے ہے ادارہ کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں)

About The Author