دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید بارشیں، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

کوہ سلیمان ،سالٹ رینج سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے جس سے علاقے میں سیلاب آ سکتا ہے

پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید بارشیں، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

ڈی جی خان کے ہل ٹورنٹ، دریائے چناب اور راوی کے برساتی نالوں میں 24 سے 26 جولائی کے دوران درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے، پی ڈی ایم اے

24سے26 جولائی کے دوران ڈی جی خان ڈویژن اور ضلع میانوالی (عیسی خیل کے پہاڑی علاقوں میں فلیش فلڈنگ کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے

کوہ سلیمان ،سالٹ رینج سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے جس سے علاقے میں سیلاب آ سکتا ہے۔پی ڈی ایم اے

ریلیف کمشنر پنجاب کی ہدایت پر میانوالی اور ڈی جی خان ڈویژن کے ممکنہ سیلابی علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیے جا چکے ہیں۔پی ڈی ایم اے

چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت کے مطابق تمام اداروں کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔پی ڈی ایم اے

سیلابی صورتحال میں استعمال ہونے والی مشینری سمیت عملے کو ہائی الرٹ رکھا جائے۔پی ڈی ایم اے

حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے

About The Author