دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کسی کو بھی لسانی تقسیم کی اجازت نہیں دیں گے، آغا سراج خان درانی

حالیہ معاملات پر ادارے اپنا کام کررہے ہیں اورسندھ صوفیوں کی دھرتی ہے یہاں امن قائم رہے گا

آغا سراج خان درانی کا کہنا ہےکہ سندھ صوفیا اور اولیائے کرام کی سرزمین ہے۔ صوبہ سندھ میں ان کے عمل و کردار کے باعث اسلام پھیلا۔

انہوں نے ہمیشہ محبت ،اخوت اور بھائی چارہ کا درس دیا یہ بات قائم مقام گورنر سندھ آغاز سراج درانی نے حضرت عبداللہ شاہ غازی کےعرس کےموقع پر کہی۔

قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہاکہ

کسی کو بھی لسانی تقسیم کی اجازت نہیں دیں گے حالیہ معاملات پر ادارے اپنا کام کررہے ہیں اورسندھ صوفیوں کی دھرتی ہے یہاں امن قائم رہے گا

لوگ خوشحال زندگی گذاریں گے
آغا سراج درانی ۔۔۔۔۔۔قائم مقام گورنر سندھ
آغاسراج درانی کا کہناتھاکہ بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ پر امن ہوگیا دوسرا مرحلہ بھی امن سے مکمل ہوگا۔

پیپلز پارٹی نے کبھی الیکشن پر نا۔نہیں کی جب بھی الیکشن کمیشن نے بولا ہے ہم نے الیکشن کرائے ہیں
آغا سراج درانی ۔۔۔۔۔۔قائم مقام گورنر سندھ
حضرت عبداللہ شاہ غازی کے تین روزہ عرس کی تقریبات 22جولائی تک جاری رہیں گی۔

قائم مقام گورنر سندھ نے چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کی،

ملک اور صوبہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔

عرس کے پہلے اور آخری روز بعد نماز عشاء محفل سماع جبکہ دوسرے روز بعد نماز عصر محفل نعت کااہتمام کیا جائےگا۔

About The Author