دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لیہ: مکینوں کو بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست کی سماعت

جسٹس شان گل نے وزارت انرجی پاور ڈویژن سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

لاہور ہائی کورٹ

لیہ کے گاؤں لالہ زار کے مکینوں کو بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست کی سماعت

وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی لاہور ہائیکورٹ میں پیش

جسٹس شان گل نے وزارت انرجی پاور ڈویژن سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

یہ صرف 13 لاکھ کا معاملہ ہے ۔ جسٹس شان گل

یہ معاملہ پانی و بجلی سے متعلق نہیں ہے ۔ وکیل این ٹی ڈی سی

یہ معاملہ میپکو اور پاور ڈویژن کا ہے ۔ وکیل این ٹی ڈی سی

آئندہ سماعت پر جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن رپورٹ سمیت پیش ہوں ۔ جسٹس شان گل

آئندہ سماعت پر بجلی لگانے کے طریقہ کار سے متعلق رپورٹ بھی جمع کرائی جائے ۔ جسٹس شان گل

سیکرٹری پانی و بجلی اس کیس سے متعلقہ نہیں ہیں ۔ جسٹس شان گل

این ٹی ڈی سی کے وکیل نے اس معاملے کا حل پیش کرنے کی یقین دہانی بھی کرا دی

میپکو کے لیگل ایڈوائزر نے بھی وکالت نامہ عدالت میں جمع کرا دیا

لاہور ہائیکورٹ نے پاور ڈویژن اور میپکو کے افسران کو رپورٹس سمیت 28 جولائی کو طلب کر لیا

About The Author