لاہور کی سگیاں پل مویشی منڈی میں لمپی سکن کے کیسز سامنے آ گئے
گزشتہ دو روز کے دوران چھ مشتبہ کیسز رپورٹ ہونے سے مویشی منڈی میں وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا
لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ نے بیماری کا شکار ہونے والے جانوروں کو ویکسی نیشن کے بعد دیگر جانوروں سے علیحدہ کر دیا ہے
عید قربان پر بڑے جانور کی خریداری کرنی ہے تو دھیان سے کریں ،، کیونکہ مویشی منڈی میں چند جانور ایسے بھی ہیں جن میں لمپی اسکن کی بیماری پائی جاسکتی ہے
سگیاں پل مویشی منڈی میں گذشتہ دو روز کے دوران لمپی اسکن کے کم سے کم چھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں
ڈاکٹر محمد کریم اللہ،،، "ہم نے دو دن کے اندر جو سروے کیا ہے اس میں دو سے تین کیسز کل اور تین کیسز آج رپورٹ سسپیکٹ لگ رہے ہیں”
محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے لمپی اسکن سمیت جانوروں میں دیگر بیماریوں کی نشاندہی اور علاج معالجے کے لیے میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے ہیں
جو جانوروں کی دیکھ بھال کے علاوہ بیوپاریوں کی رہنمائی بھی کرتے ہیں
ڈاکٹر محمد کریم اللہ ،،، "لمپی سکن کی علامات میں سکن پر دانے بننا ہے ،، پھر ان کو بخار بھی ہوتا ہے ،، منہ سے رال ٹپکٹی ہے”
مشتبہ کیسز سامنے آنے پر محکمہ لائیو اسٹاک نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تمام متاثرہ جانوروں کو آئسولیٹ کردیا ہے
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،