دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہاتھوں سے بنے دستکاری کے نمونے، مہارت کا منہ بولتا ثبوت

یہ ہینڈی کرافٹس ڈیکوریشن پیسز اور ووڈ ورک کی آرائشی اشیا سمیت مختلف نمونوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔

ہاتھوں سے بنے دستکاری کے نمونے، بنانے والوں کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہوتے ہیں، یہ ہینڈی کرافٹس ڈیکوریشن پیسز اور ووڈ ورک کی آرائشی اشیا سمیت مختلف نمونوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔

لاہور کے قدیم انارکلی بازار میں واقع بانو بازار سے متصل اس چھوٹی سی گلی میں ہینڈی کرافٹس کے نمونوں کی ایسی دلکش ورائٹی موجود ہے جو دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہے

ان ہینڈی کرافٹس پر کیا جاتا ہے ٹرک آرٹ،،، چاچا عظمت علی کئی دہائیوں سے ان ہاتھ سے بنی اشیاء پر ٹرک آرٹ کر رہا ہے۔

جو ڈیکو پینٹس کی مدد سے کیا جاتا ہے
سید عظمت علی۔ کاریگر (یہ مشکل کام ہے اس کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے اس میں بہت محنت لگتی ہے )

شیشم کی لکڑی سے سے بنی ڈیکوریشن کی مختلف اشیاء جن میں گھڑیاں، لکڑی پر کندہ کی گئی قرآنی آیات، گھوڑے اور پاکستان میں مختلف یادگاریں بنائی گئی ہیں جو نا صرف پاکستان

بلکہ بیرون ملک بھی پسند کی جاتی ہیں
محمد آصف۔ تاجر (یہ پاکستان کے مختلف شہریوں میں کام بنتا ہے پنجاب میں زیادہ بنتا ہے)

ہینڈی کرافٹس کے کاروبار سے منسلک افراد کہتے ہیں کہ اگر اس شعبے کو تھوڑی سی حکومتی سرپرستی مل جائے تو کثیر زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔

About The Author