دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایم کیوایم کے سابق رہنما بابر غوری کو کراچی پہنچنے پر تحویل میں لے لیاگیا

اعلیٰ پولیس ذرائع نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے

ایم کیوایم کے سابق رہنما بابر غوری کو کراچی پہنچنے پر تحویل میں لے لیاگیا ۔ اعلیٰ پولیس ذرائع نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے ۔

بابر غوری ای کے 602 کے ذریعے پونےدس بجےکراچی ایئرپورٹ پہنچےتھے۔

بابر خان غوری کو ایئرپورٹ پولیس نے گرفتار کیا۔

اعلیٰ پولیس ذرائع نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے بابر خان غوری کے خلاف وارنٹ گرفتار جاری تھے۔

سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامدکے حوالے سےقتل کےمرکزی کردارصولت مرزا نےبابر غوری پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

بابر غوری ایم کیوایم کے سرکردہ رہنما رہ چکے ہیں ۔ ان کا شمار ایم کیوایم کے مالی تعاون کرنے والی اہم شخصیات میں ہوتا تھا۔

نیب ذرائع نے گرفتاری کی تردیدکی ہے. بابر غوری نے22جون کوسندھ ہائیکورٹ سے دو مقدمات میں پانچ جولائی تک حفاظتی ضمانت لےرکھی تھی۔

About The Author