نومبر 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بڑھتی مہنگائی موسمی پھل بھی غریب افراد کی پہنچ سے دور

پھلوں کی قیمتیں زیادہ ہونے پر عام آدمی سمیت سرمایہ دار بھی خریدتے ہوئے سوچتے ہیں

بڑھتی مہنگائی نے موسمی پھلوں کو بھی غریب افراد کی پہنچ سے دور کردیا

پھلوں کی قیمتیں زیادہ ہونے پر عام آدمی سمیت سرمایہ دار بھی خریدتے ہوئے سوچتے ہیں

،،پھل کم سے کم سے ایک سو پچاس روپے ،،، جبکہ زیادہ سے زیادہ چھ سو روپے تک فروخت ہورہے ہیں

غریب عوام آٹے گھی کے بعد موسمی پھلوں سے بھی محروم ہو گئے۔

پھلوں کے اونچے دام ،، عام آدمی کی پہنچ سے دور ہیں۔۔۔مارکیٹ میں انار فی کلو پانچ سو پچاس روپے، آلو بخارہ چار سو، خوبانی اور آڑو ڈھائی سو سے تین سو

چونسہ اور دوسہری آم ڈیرھ سو سے ڈھائی سو اور جامن ڈیڑھ سو سے دوسو روپے میں

فروخت ہو رہےہیں
شہری (اتنی مہنگائی ہوچکی ہے کہ کسی پھل کو ہاتھ بھی نہیں لگا سکتے ،،،، پھل خریدنا تو

دور بنیادی چیزیں خریدنا بھی محال ہوچکا ہے)

دکاندار کہتے ہیں کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے پھلوں کی قیمتیں میں دوگنا اضافہ ہوگیا ہے

روزانہ منافع کمانے کی بجائے نقصان کر رہے ہیں۔

دکاندار(مجھے دو دن میں پانچ ہزار کا نقصان ہوا ہے ،، فروٹ لیکر آتے ہیں لیکن فروخت نہیں ہوتا تو خراب ہوجاتا ہے۔)

مارکیٹ کمیٹی کے مطابق سیب کا فی کلو ریٹ دو سو بانوے، آڑو ایک سو چورانوے، خوبانی ایک سو پچپن چونسہ آم ایک سو اٹہتر روپے مقرر کیا گیا ہے

About The Author