لاہور میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر شہریوں کا امتحان جاری
پہلے لمبی لائنوں میں کئی کئی گھنٹے انتظار اور اس کے بعد بھی مطلوبہ اشیاء میسر نہیں آتیں کسی کو گھی نا ملا تو کوئی آٹے سے محروم رہا
سخت گرمی میں یوٹیلٹی سٹورز کے باہر طویل قطاریں ،، اور وہ بھی خواتین کی۔۔ عوامی سہولت کے لئے بنائے گئے ان سٹورز پر شہری قطاروں میں خوار ہونے کا مجبور ہیں
خواتین کے مطابق سارا سارا دن یوٹیلیٹی اسٹورز پر لائن میں لگ کر انتظار کرتے ہیں ،، پھر کہیں جا کر باری آتی ہے
لیکن کبھی گھی نہیں ملتا تو کبھی آٹا۔
نسرین۔ پروین علی (ہمیں یہاں دن سے کھڑے ہیں اور اب شام کو باری آئی ہے اور پوری چیزیں ملی بھی نہیں)
یوٹیلیٹی سٹورز انتظامیہ کے مطابق جو چیزیں انکے پاس سٹاک میں آتی ہیں وہ شہریوں کو فراہم کردی جاتی ہیں۔
مینجر یوٹیلیٹی سٹور(آج ہمارے پاس اٹا نہیں آیا گھی اور چینی موجود ہے جو ہم شہریوں کو دے رہے ہیں)
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق رش کے باعث ،، ایک گاہک کو نمٹانے میں پانچ سے چھ منٹ لگ جاتے ہیں ،، یہی وجہ ہے
کہ صارفین کو قطار میں لگنا پڑتا ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،