نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بابر اعظم سری لنکا سیریز میں بھی رنز کے انبار لگانے کے لئے بے تاب

ٹیم کا کمبینیشن بہترین ہے، یاسر شاہ کے آنے سے ٹیم کا اسپن باولنگ ڈیپارٹمنٹ بھی بہترین ہو گی

بابر اعظم سری لنکا سیریز میں بھی رنز کے انبار لگانے کے لئے بے تاب ہیں

کہتے ہیں ٹیم کا کمبینیشن بہترین ہے، یاسر شاہ کے آنے سے ٹیم کا اسپن باولنگ ڈیپارٹمنٹ بھی بہترین ہو گیا، سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے

راولپنڈی میں پری سیریز تربیتی کیمپ میں بھرپور تیاری کے بعد، کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کیخلاف سیریز کے لئے کمر کس لی

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے سری لنکن کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے

اسپن ٹریک پر ٹریننگ کی ہے، بابراعظم نے بطور کپتان چئیرمین پی سی بی کی سپورٹ کو حوصلہ افزا قرار دیا

 بابر اعظم۔ کپتان قومی کرکٹ ٹیم ۔۔ ” ہماری تیاری اچھی ہوئی ہے۔۔ بیٹسمین باصلاحیت ہے ۔۔ باولرز بھی اچھے ہیں ۔۔ دباو ڈالنے کی کوشش کرینگے۔۔

چئیرمین پی سی بی سپورٹ کرتے ہیں تو اچھا لگتا ہے ۔۔ آپ اینڈ ڈاون ہوتے ہیں کوشش ہوتے ہیں جیتیں”

بابر اعظم نے کہا کہ شان مسعود پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے یا نہیں، فیصلہ کنڈیشن دیکھ کر کریں گے

کپتان نے اسپن باولر یاسر شاہ کی واپس کو ٹیم کے لئے فائدہ مند گردانا

بابر اعظم ۔ کپتان قومی کرکٹ ٹیم ۔۔ "یاسر شاہ میں پہلے سے کافی بہتری آئی ہے ۔۔

اکانومی کے حساب سے بھی میں نے ان کے ساتھ نیٹ میں کافی پریکٹس کی ہے ۔۔

لیگ اسپنر کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے”

بابر اعظم نے آل راونڈر فہیم اشرف کو سینٹرل کنٹریکٹ نہ ملنے پر سوال کا جواب تو نہ دیا البتہ ان کی بیٹنگ اور باولنگ کو ضرور سراہا

سری لنکا کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لئے قومی ٹیم چھ جولائی کی صبح ساڑھے تین بجے لاہور سے کولمبو کیلئے روانہ ہو گی

 

About The Author