اکتوبر 11, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی کا قدیم علاقہ لیاری پانی کی بوند بوند کےلیے ترس گیا

علاقہ مکین لائنوں میں لگ کر پانی بھرتے دیکھائی دیتے ہیں شہری کہتے ہیں کافی عرصے سے ہمارے علاقے کو پانی کی کمی کا سامناہے ۔

کراچی کا علاقہ لیاری یوں تو ان گنت مسائل کے حصار میں ہے لیکن گرمی کے اس موسم میں اسے پانی سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔

پانی کی عدم فراہمی کی کیا وجوہات ہیں جانتے ہیں

یہ ہے کراچی کا قدیم علاقہ لیاری جو ان دنوں پانی کی بوند بوند کےلیے ترس گیا ہے

علاقہ مکین لائنوں میں لگ کر پانی بھرتے دیکھائی دیتے ہیں شہری کہتے ہیں کافی عرصے سے ہمارے علاقے کو پانی کی کمی کا سامناہے ۔

علاقہ مکین کہتےہیں کہ حکومتی نمائندے صرف انتخابات کے دنوں میں متحرک نظر آتے ہیں جبکہ

انتظامیہ کو اس بات سے کوئی سرو کار نہیں کہ علاقہ مکین کس تکلیف سے نبرد آزما ہے۔

کراچی میں پانی کا بحران آئے روز بڑھتا جارہاہے جس کی وجہ سے شہریوں کو پانی بھرنے کےلیے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا پڑتاہے

اور بعض دفعہ تو سارا دن لائنوں میں لگ کر ہی گزر جاتاہے ۔

About The Author