دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ : عیدالاضحیٰ کی مناسبت سےکاروباری اوقات پرپابندی معطل کردی گئی

پابندی کادوبار ہ اطلاق گیارہ جولائی سے ہوگا۔۔۔محکمہ داخلہ نےسابقہ حکم ناموں کی معطلی کانیاحکم نامہ چھٹی کےروزجاری کیا۔۔۔

پنجاب کے بعد سندھ میں بھی عیدالاضحیٰ کی مناسبت سےکاروباری اوقات پرپابندی معطل کردی گئی ۔۔۔

پابندی کادوبار ہ اطلاق گیارہ جولائی سے ہوگا۔۔۔محکمہ داخلہ نےسابقہ حکم ناموں کی معطلی کانیاحکم نامہ چھٹی کےروزجاری کیا۔۔۔

ہفتہ وارچھٹی کےروزمحکمہ داخلہ سندھ کا بڑا اعلان۔۔۔

عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے کارروباری سرگرمیوں پرعائدپابندی اٹھالی گئی۔۔۔
اتوارکوجاری ہونےوالےنوٹیفکیشن نے سابقہ حکم ناموں کومعطل کردیا۔۔۔

مفاد عامہ میں جاری نوٹیفکیشن کےمطابق صوبےکی سطح پر عائد پابندیاں ختم ہوچکی ہیں ۔۔۔
دکانیں ، ریسٹورنٹ ، شادی ہالز مقررہ اوقات پربند نہیں کرنےہونگے ۔۔۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہےکہ پابندیوں کانوٹیفکیشن گیارہ جولائی کو ایک بار پھر نافذ العمل ہوگا۔۔۔

ملک میں توانائی بحران پرقابوپانےکےلیےسندھ حکومت نے صوبےمیں کاروباری سرگرمیاں رات نوبجےکےبعد جاری رکھناممنوع قراردیاتھا۔۔۔

رات نوبجےتمام بازار،دکانیں،شاپنگ مالزبندکرنےکااحکامات جاری کیےتھے۔۔۔

شادی ہالزساڑھےدس بجےاورہوٹلز،ریسٹورنٹس

کافی شاپس اورکیفے رات ساڑھے گیارہ بجےبندکرنےکافیصلہ ہواتھا۔۔۔

About The Author