دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مجھے ماسکو وارد ہوئے 30 برس پورے ہوگئے!||ڈاکٹر مجاہد مرزا

سوویت یونین اور روس کی تاریخ میں پہلی بار روس میں کسی اور ملک کے بسنے والے لوگوں کی برادری میں ہوئے انتخابات میں پاکستانی برادری کا صدر منتخب ہوا۔

ڈاکٹر مجاہد مرزا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یکم جولائی 2021 کو مجھے ماسکو وارد ہوئے 30 برس پورے ہو جائیں گے۔
اس دوران پورا ایک برس امریکہ میں گذرا۔ ریٹائر منٹ کے بعد دو بار چھ چھ ماہ پاکستان میں بتائے۔ ایک سال پاکستان میں کرونا سے احتیاط کے ضمن میں گھر بند بسر کیا۔
3 بیاہ، دو طلاقیں، ایک علیحدگی ہوئی۔
چار کتابیں لکھیں، اپنی شاعری کی ایک کتاب مرتب کی۔ انگریزی نظموں کی کتاب تیار کی جو چھپی۔
ریڈیو وائس آف رشیا میں کام کرنے کے دوران ہزاروں صفحات روسی زبان سے براہ راست اردو میں منتقل کیے۔
پاکستان کے اردو اخبارات میں سینکڑوں مضامین لکھے۔
مہلک قاتلانہ حملے سے جاں بر ہوا۔
دسیوں ملک دیکھے۔
بیسیوں خواتین سے تمتع ہوا۔
دو اڑھائی لاکھ ڈالر کا نقصان سہا۔
سوویت یونین اور روس کی تاریخ میں پہلی بار روس میں کسی اور ملک کے بسنے والے لوگوں کی برادری میں ہوئے انتخابات میں پاکستانی برادری کا صدر منتخب ہوا۔
چار بچے دنیا میں آئے۔
بڑے بھائی، والدہ اور دو سگے پیارے بھتیجے، دو بھانجے اور ایک بھانجی اس جہان سے گذرے۔
بھتیجوں، بھتیجیوں، بھانجوں اور بھانجی کے بچوں کے بیاہ ہوئے۔
یوں میں ایک طرح سے دادا، پڑ دادا، نانا، پڑ نانا ہوا۔
اسلام کی جانب پھر سے رغبت ہوئی۔ فریضہ حج ادا کیا، پھر سے عمرہ کرنا نصیب ہوا۔
بیٹے اور بیٹی کے بیاہ ہوئے۔ سگا دادا بھی بنا۔
اور ہاں ایک بار قاتلانہ حملے کی وجہ سے اور دوسری بار بلڈ پریشر بہت بڑھ جانے کی وجہ سے ہسپتال داخل رہا۔
سب سے بڑھ کر یہ کہ 2005 میں رمضان شروع ہونے سے پہلے کی رات سے شراب نوشی ترک کی اور 2008 سے سگریٹ پینا چھوڑ دی۔
اس وقت نماز جمعہ کے لیے ماسکو کی ” تاریخی مسجد” کے نام سے موسوم مسجد میں بیٹھے یہ کوائف لکھے۔
مجاہد مرزا، 25 جون 2021، 12 بج کے 17 منٹ دن

یہ بھی پڑھیے:

آج 10 ستمبر ہے۔۔۔ڈاکٹر مجاہد مرزا

سرائیکی صوبہ تحریک،تاریخ دا ہک پناں۔۔۔ مجاہد جتوئی

خواجہ فریدؒ دی کافی اچ ’’تخت لہور‘‘ دی بحث ۔۔۔مجاہد جتوئی

ڈاکٹر اظہر علی! تمہارے لیے نوحہ نہ قصیدہ۔۔۔ڈاکٹر مجاہد مرزا

ڈاکٹر مجاہد مرزا کی مزید تحریریں پڑھیے

About The Author