نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور:بلڈ کینسر کے مریضوں کا مفت ادویات بند ہونے پراحتجاج

مظاہرین نے احتجاجا میٹرو ٹریک بند رکھا ،،، بعد میں انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد ،،، احتجاج ختم کر دیا گیا،

حکومت کی جانب سے بلڈ کینسر کے مریضوں کے علاج کے لئے مفت ادویات بند ہونے پر

مریضوں نے لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا ،،،، مظاہرین نے احتجاجا میٹرو ٹریک بند رکھا ، بعد میں انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد ،،، احتجاج ختم کر دیا گیا

حکومت کی جانب سے نجی فارما کمپنی کے اشتراک سے بلڈ کینسر کے مریضوں کے مفت

علاج کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا ، فنڈز بند ہونے پر لاہور کے پانچ ہزار سے ذائد کینسر کے مستحق مریضوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا

مظاہرین نے احتجاج کے دوران میٹرو ٹریک بلاک کر دیا ،،، بولے ،، حکومت مفت علاج

معالجے کی سہولت بحال کرے
ہم غریب لوگ ہیں چار لاکھ روپے ماہانہ جیب سے خرچ نہیں کر سکتے

مظاہرین نے مزید کہا کہ چار ماہ سے مفت علاج نہ ہونے کے باعث مشکلات کا شکار ہیں

لاکھوں روپے خرچ نہیں کر سکتے
مظاہرین (مہنگائی کے مارے ہیں، چار ماہ سے مفت علاج نہیں ہو پا رہا)

پولیس نے موقع پر پہنچ کر کینسر کے مظاہرین مریضوں سے مذاکرات کئے

احتجاجی مظاہرین نے مذاکرات کے بعد کلمہ چوک سے میٹرو بس ٹریک کو کھول دیا۔

About The Author