دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی : کامیڈی اورہارر فلم لفنگے کا ٹریلر جاری

فلم عید الاضحی پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

آرٹس کونسل کراچی میں کامیڈی اور ہارر سے بھرپور فلم لفنگے کا ٹریلر ریلیز کیا گیا۔

فلم عید الاضحی پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم لفنگے کے ٹریلر لانچ کی تقریب آرٹس کونسل کراچی میں ہوئی۔ ریڈ کارپٹ پر شوبز ستاروں نے جلوے بکھیرے

اداکارہ نازش جہانگیر، اداکار مانی، سمیع خان، مبین گبول اور سلیم معراج فلم میں مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے

بہروز سبزواری، گل رعنا ، اسماعیل تارا بھی فلم کی کاسٹ کا حصہ ہیں۔۔
اداکاروں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسی فلمیں کم بنتی ہیں، یہ ایک منفرد کہانی ہے لوگ اسے پسند کریں گے۔

کامیڈی اور ہارر فلم لفنگے کے ٹریلر نے جہاں کبھی کسی کو ڈرایا تو اداکاروں کی مستی بھری اداکاری نے ہال میں قہقہے بکھیرے۔

۔ فلم کے ہدایت کار عبد الخالق اور پروڈیوسر طارق حبیب رند نے شائقین کو فلم دیکھنے کی دعوت دی

ڈائریکٹر ، پروڈیوسر

فلم لفنگے اس عید الاضحی بڑے پردے پر جلوے دکھائے گی۔۔

About The Author