دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اولمپئن خواجہ جنید نے پی ایچ ایف سے راہیں جدا کرلی

بطور مینیجر قومی ہاکی ٹیم کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے

اولمپئن خواجہ جنید نے پی ایچ ایف سے راہیں جدا کرلی ۔۔۔

بطور مینیجر قومی ہاکی ٹیم کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ۔۔۔

کہتے ہیں ٹیکنوکریٹ ہیں اور فیلڈ کا تجربہ رکھتا ہیں۔۔

ایشیا کپ میں شرکت سے پہلے بھی عہدہ چھوڑنے کی درخواست کی تھی ۔۔

ورلڈ کپ سے باہر ہونے کی وجوہات جاننے کے لئے پی ایچ ایف کی بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ

کمیٹی کی رپورٹ آنا تو ابھی باقی ہے لیکن قومی ٹیم مینجمنٹ میں اکھاڑ پچھاڑ کا عمل شروع ہوگیا ہے

قومی ٹیم کے سابق مینیجر خواجہ جنید پی ایچ ایف سے خود ہی علیحدہ ہوگئے

سابق اولمپئنز نے ایشیا کپ میں جاپان کیخلاف اہم میچ میں اضافی کھلاڑی فیلڈ میں اتارنے کا زمہ دار خواجہ جنید کو قرار دیا تھا ۔۔۔ ا

لبتہ پی ایچ ایف سیکرٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ خواجہ جنید اس عہدے پر مزید کام کرنے کی دلچسپی نہیں رکھتے

 آصف باجوہ ۔۔ سیکرٹری پی ایچ ایف ۔۔ "خواجہ جنید کو اس معاملے پر نہیں نکالا گیا ۔۔ وہ پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ مجھے بطور مینیجر کام نہیں کرنا۔۔

فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کسی کو سزا دینے کے لئے نہیں بنائی گئی ۔۔ یہ ایک ہیومن ایرر تھا”

خواجہ جنید نے کہا کہ وہ ٹیکنوکریٹ ہے اور فیلڈ کا کام زیادہ بہتر طریقے سے کرسکتے ہیں
خواجہ جنید ۔۔ سابق مینیجر قومی ہاکی ٹیم ۔۔ "میں خود کام نہیں کرنا چاہ رہا تھا ۔۔

میں پی ایچ ایف کے صدر کا پہلے بھی کہا تھا کہ مجھ سے مینیجر کا کام نہ کروائے”

سیکرٹری پی ایچ ایف نے کامن ویلتھ گیمز کے بعد سینئر اور جونئیر مینجمنٹ میں مزید تبدیلی کا عندیہ دیا ہے ۔۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سیگفرائیڈ ایکمین کے ویزے کا مسلہ آئندہ چند دن میں حل ہوجائیگا

وہ لاہور میں دو جولائی سے شروع ہونیوالے تربیتی کیمپ ضرور جوائن کرینگے ۔۔

About The Author