دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اداکارہ صوفیہ مرزا اپنے بچوں کے حصول کے لیے ایک بار پھر میدان میں آ گئیں

کہتی ہیں انکی جان کوخطرہ ہے،انہیں اور انکی بچیوں کو کچھ ہوا تو اسکے ذمہ دار انکے سابق شوہر ہوں گے۔

معروف ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا اپنے بچوں کے حصول کے لیے ایک بار پھر میدان میں آ گئیں۔۔۔

کہتی ہیں انکی جان کوخطرہ ہے،انہیں اور انکی بچیوں کو کچھ ہوا تو اسکے ذمہ دار انکے سابق شوہر ہوں گے۔۔

لاہور پریس کلب میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے اداکارہ صوفیہ مرزا بولیں کہ ،، چار ماہ کا عرصہ گزر گیا

لیکن سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ابھی تک انکی بچیوں کو دبئی سے واپس نہیں لایا جا سکا۔
صوفیہ مرزا ،، (مجھے یا میری بچیوں کو کوئی نقصان پہنچا تو اسکے ذمہ دار عمر فاروق ہوں گے)

صوفیہ مرزا نے وزیراعظم شہبازشریف،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو

سمیت سیاسی قیادت سے مدد بھی مانگ لی۔۔۔

صوفیہ مرزا ،، (مریم نواز،، آپ خود بھی ایک ماں ہیں،میرے دکھ کو سمجھتے ہوئے مدد کریں۔)

اداکارہ صوفیہ مرزا نے کہا کہ ،،، سابق شوہر نے انکی کردار کشی کرنے کے علاوہ جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کی۔

عدالت نے ایف آئی اے کو میرے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس خارج کرنے کا حکم دیا تھا۔

About The Author