چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پیپلز بس سروس کا افتتاح کر دیا۔
منصوبے کے تحت شہر کے سات روٹس پر 230 بسیں چلائی جائیں گی ۔ بس سروس کا پہلا روٹ ملیر ماڈل کالونی سے ٹاور تک کا ہے۔ عاطف حسین کی رپورٹ۔
سستا اور با عزت سفر ۔۔۔ کراچی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز بس سروس کا افتتاح ۔۔ اور وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ بس میں سفر کیا۔
منصوبے کے تحت 230 بسیں سات مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی ۔۔ ملیر ماڈل کالونی سے ٹاور تک 29 کلو میٹر طویل پہلے روٹ کو فعال کر دیا گیا ہے
اور فی الحال 30 جدید بسیں سفر کے لیے دستیاب ہوں گی ۔۔ روٹ پر اڑتیس بس اسٹاپ بنائے
گئے ہیں۔۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایسی سیکڑوں نہیں ہزاروں بسیں کراچی کی سڑکوں پر چلانے کا منصوبہ بندی کی ہے۔
شرجیل میمن ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ
صوبائی وزیر سعید غنی نے بتایا کہ بسوں کی دیکھ بھال کے لئے این آر ٹی سی کو بارہ سال کے لئے ٹھیکہ دیا ہے ۔۔ اب شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان بسوں کو اپنی گاڑی سمجھ کر سفر کریں۔
سعید غنی ، صوبائی وزیر
شرجیل میمن کے مطابق پیپلز بس سروس کا کم سے کم کرایہ 15 روپے اور زیادہ سے زیادہ کرایہ 55 روپے لیا جائے گا ۔۔ یکم جولائی سے مزید دوروٹس فعال کردیئے جائیں گے۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،