دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا

لوڈ ڈ شیڈنگ کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ماڑی پور رو ڈ پرگزشتہ روز شروع ہونے والا احتجاج تاحال جاری ہے

کراچی میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔لوڈ ڈ شیڈنگ کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ماڑی پور رو ڈ پرگزشتہ روز شروع ہونے والا احتجاج تاحال جاری ہے۔

احتجاج کے باعث ایم ٹی خان رو ڈ، مائی کولاچی رو ڈ اور بوٹ بیسن سے پنجاب چورنگی تک ٹرک اور ٹریلروں کی قطاریں لگ گئیں۔

ٹریفک معطل پولیس اورمظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکے۔

روشنیوں کے شہر میں بجلی کا بحران ،،،،طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے

گزشتہ روز شہرمیں چودہ مقامات پرعلاقہ مکینوں نےاحتجاج شروع کیا۔۔۔ضلع

غربی،شرقی،وسطی اورجنوبی کےعلاقے شامل ہیں۔۔۔اہل علاقہ نے ٹائرنزرآتش کیےسڑکیں بلاک کردیں۔

ماڑی پور روڈ پر جاری احتجاج تاحال ختم نہیں کیا جا سکا،،،احتجاج میں مرد،خواتین ،بزرگ اوربچوں کی بڑی تعداد موجود

ماڑی پور پر جاری احتجاج کے باعث ایم ٹی خان روڈ، ماڑی پورروڈ،ہاکس بےروڈ ،بوٹ

بیسن سے پنجاب چورنگی تک ہیوی ٹرالر اور ٹینکرز کی قطاریں لگ گئی،،،مظایرین کا کہناہے کہ 16 سے 17 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے زندگی گزارنا مشکل ہوگیا

مظاہرین سے مزاکرات کے لئے پولیس کی نفری پہنچی لیکن مزاکرات کامیاب نہیں ہوسکا

قانون نافذ کرنے والوں کی جانب سے ایک شخص کو گرفتا ر کرنے کی کوشش کی گئی جس

پر مظاہرین مشتعل ہوگئے،،،پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج بھی کیا گیا
مظاہرین

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک سی ایم سندھ یا کے الیکٹرک حکام یقین دہانی نہیں کرائے گے احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا

About The Author