پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے سستے گھروں کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب حکومت عالمی بینک کی مدد سے کم آمدن والے افراد کو سستے گھر دے گی
سستے گھروں کے منصوبے پر عملدرآمد کے لئے عالمی بینک سے دو ارب اکتیس کروڑ روپے قرض لیا جائے گا۔
کم آمدن والے افراد کو ساڑھے چودہ لاکھ روپے میں گھر آسان اقساط پر ملے گا۔ لاہور میں سات سو سے زائد گھر بنائے جائیں گے۔
مذاکراتی کمیٹی عالمی بینک سے قرض کے معاملے پر پھر سے بات چیت کرے گی۔
منصوبے کے تحت دس ہزار گھر پنجاب کی مختلف تحصیلوں میں بنائے جانے تھے۔ رواں مالی سال کے بجٹ میں باقاعدہ اسکیم کو شامل کیا گیا ہے۔
لاہور میں سات سو سے زائد گھروں کی تعمیر رائے ونڈ کے مقام پر کی جائے گی۔
کم آمدن والے افراد کو ساڑھے چودہ لاکھ روپے میں یہ گھر آسان اقساط پر ملے گا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ