کراچی میں لو ڈشیڈنگ کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔
خداداد چورنگی پر لائنز ایریا کے مکینوں نے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا ۔
مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلا کر سڑک کو بند کردیا ۔
کے الیکٹرک نے بجلی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تو مظاہرین منتشر ہوگئے۔
روشنیوں کے شہر میں بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ نا رک سکا
لائنز ایریا میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ سے پریشان شہری سڑک پر نکل آئے۔
خداداد چورنگی پر مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کے دوران سڑک پر ٹائر جلا کر ٹریفک کے لئے بند کردیا۔
احتجاج کی اطلاع پر پولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔
مظاہرین کا کہنا تھا اکیس گھنٹوں سے بجلی بند ہونے کی وجہ سے پانی کی بھی قلت پیدا ہو گئی۔
کے الیکٹرک عملے کی جلد بجلی فراہم کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے اور سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا
کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق گرمی کی شدد کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔کے الیکٹرک کو 350 سے 400میگا واٹ کمی کا سامنا ہے ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،