دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی : مون سون بارشوں کی پیش گوئی ، نکاسی آب کے انتظامات نامکمل

شہر کے دو اضلاع میں تو نالوں کی صفائی ہوئی مگر چار اضلاع کے مختلف نالے اب بھی جزوی طور پر ہی صاف کیے جاسکے ہیں

کراچی میں مون سون کی بارشیں قریب ہیں ،، مگر انتظامیہ نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ شہر کے کئی نالوں کی مکمل صفائی نا کی جاسکی۔ شہری کہتے ہیں

انتظامیہ ہر سال آخری وقت میں صفائی پر توجہ دیتی ہے۔

کراچی میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کے باوجود بارشوں کے دوران نکاسی آب کے انتظامات نا ہوسکے۔

شہر کے دو اضلاع میں تو نالوں کی صفائی ہوئی مگر چار اضلاع کے مختلف نالے اب بھی

جزوی طور پر ہی صاف کیے جاسکے ہیں۔
شہری کہتے ہیں انتظامیہ کو آخری وقت میں صفائی کا۔خیال آتا ہے۔

شہریوں نے انتظامیہ سے نالوں کی فوری صفائی کا مطالبہ بھی کردیا۔

ضلع وسطی کی انتظامیہ کے مطابق کئی مقامات پر لائنوں کو تبدیل کیا گیا ہے۔ کے ایم سی عملے نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کا دعوی کیا ہے۔

About The Author