نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ریلوے حکام کا ٹرینوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ

ریلوے غریب آدمی کی سواری ہے ،،، اب اس پر بھی سفر مشکل ہو گیا ،، حکومت کو چاہیے  نظر ثانی کرے اور ریلیف فراہم کرے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،،، ریلوے حکام نے ٹرینوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔ مسافر کہتے ہیں کہ

ریلوے غریب آدمی کی سواری ہے ،،، اب اس پر بھی سفر مشکل ہو گیا ،، حکومت کو چاہیے  نظر ثانی کرے اور ریلیف فراہم کرے

بسوں کے بعد ،، ریل گاڑی کے کرایوں میں بھی اضافہ ،،، پہلے سترہ جون کو کرائے بڑھائے گئے

تو لاہور سے کراچی کا کرایہ تئیس سو سے پچیس سو روپے ہوا۔ ، فیصل آباد کا ڈھائی سو سے بڑھا کر چھ سو، راولپنڈی کا ساڑے چھ سو سے تیرہ سو

جبکہ کوئٹہ کا دو ہزار سے پنتالیس سو روپے کے درمیان وصول کیا جا رہا تھا

کرایوں میں پانچ فیصد مزید اضافہ ہو گیا ہے ،، جس کے بعد ،،،، ریلوے کرایوں میں بھی اسی تناسب سے اضافہ ہو گیا ہے۔

فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں بھی دس فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ عام

آدمی کی سواری ٹرین بھی شہریوں کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے
مہنگائی پہلے اتنی زیادہ ہے، کیا کریں، مجبوری میں سفر کرتے ہیں

شہری کہتے ہیں کہ اگر ریلوے کے کرائے بڑھانے ہیں تو پلیٹ فارمز اور ٹرین میں سہولیات

بھی بڑھانی چاہئیں
کرائے بڑھا رہگ ہیں لیکن ادھر پلیٹ فارم پر دیکھ لیں بیٹھنے کو جگہ نہیں ہے

ریلوے حکام کے مطابق کرایے می حالیہ اضافہ ،، ڈیزل کی قیمت میں انسٹھ روپے اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے

About The Author