اپریل 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پرمبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کمشنر محمد عثمان انور نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں۔وزیر اعلی پنجاب میاں محمد حمزہ شہباز شریف کے ویڈیو لنک اجلاس کے بعد

انتظامی افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر ڈی جی خان کا کہنا تھا کہ عوام کے اجتماعی مفاد کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔غریب لوگوں کی معاشی تکالیف کا احساس ہے چاروں اضلاع میں ذخیرہ اندوز،ملاوٹ مافیا اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف

سخت کارروائی کرنا ہوگی۔مجسٹریٹس کے ساتھ سیاسی قیادت اور پولیٹیکل ورکرز انتظامیہ کا دست بازو بنیں۔

صوبائی سرحدی چیک پوسٹوں اور چور راستوں کو سر بمہر کرکے آٹا،گندم اور کھاد کی غیر قانونی ترسیل روکی جائے۔

سبزیوں منڈیوں سے لے کر ریڑھی بانوں تک پھل سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے۔

کمشنر محمد عثمان انور نے کہا کہ شہر اور قصبات میں اشیائے خوردونوش سرکاری نرخ پر دستیاب ہونے چاہیئے۔

نرخنامے دکانوں کی نمایاں جگہوں پر آویزاں ہونے چاہئیے۔

قبل ازیں ویڈیو لنک اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز محمد انور بریار،جمیل احمد جمیل،شہباز حسین اور علی عنان قمرسابق ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ،

سیکرٹری فوڈ نادر چٹھہ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس،ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اراکین اسامہ فیاض، شبلی شب خیز غوری،میاں شوکت فاروق جتوئی، حاجی اللہ بخش اور دیگر موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے ڈیرہ غازی خان کی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے شہر کے ساتھ ساتھ تحصیلوں میں ترقیاتی منصوبہ جات کی انسپکشن شروع کردی ہے،اس حوالے سے انہوں نے تحصیل کوٹ چھٹہ کا تفصیلی دورہ کیا۔

انہوں نے اپنے وزٹس کے دوران کوٹ چھٹہ تا معموری زیر تعمیر7کلو میٹر میٹل روڈ کے کنسٹرکشن ورک کا معائنہ کیا،

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمد نوید، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم جتوئی و دیگر نے انہیں بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ روڈ تعمیر میں اچھا میٹریل استعمال کیا جائے،ناقص تعمیر کی شکایات ملیں تو سخت ایکشن لوں گا،انہوں نے سٹرک تعمیر میں استعمال کئے جانیوالے میٹریل کو خود چیک کیا

اور ٹھیکیدار کو کام مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر ٹراما سنٹر کوٹ چھٹہ کی سائیٹ کا بھی دورہ کیا،ٹراما سنٹر 203ملین کی لاگت سے اگلے سال اپریل میں مکمل ہوگا،ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ

جدید سہولیات سے آراستہ ٹراما سنٹر کو وقت سے قبل فنکشنل کردیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل آفس کوٹ چھٹہ کی زیرتعمیر کی سائیٹ کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ

تحصیل کی نئی عمارت کی تکمیل سے علاقہ میں نئے دور کا آغاز ہوگا جب کہ تحصیل آفس میں دورجدید کی تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں،

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو ٹھیکیدار نے اعلی کوالٹی کا میٹریل استعمال کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

ڈپٹی کمشنر سولنگ ورک کا معائنہ کرنے کوٹ چھٹہ کی نواحی بستی جام بھی پہنچ گئے،انہوں نے سولنگ میں استعمال ہونے والی اینٹوں کا وزن اور کوالٹی بھی چیک کی۔

محمد انور بریار کھاد سیل پوائنٹ کا

جائزہ لینے دیہی مال مرکز مانہ احمدانی بھی گئے، انہوں نے مال مرکز آنیوالے کاشتکاروں کو بیٹھنے کیلئے کرسیاں اور سایہ دار جگہ فراہم کرنیکی ہدایت بھی کی۔

ڈپٹی کمشنر نے اپ گریڈ کئے جانیوالے آر ایچ سی کی سائیٹ کا بھی دورہ کیا، آر ایچ سی چوٹی زیریں سے سول ہسپتال میں اپ گریڈ ہونے والے اس منصوبے

پربارہ کروڑ نوے لاکھ روپے سے زائد لاگت آئے گی، ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر عمارت کے اندر جاکر معیاری میٹریل کو چیک کیا،

انہوں نے ہسپتال میں ڈاکٹروں سے گفتگو کی اور مریضوں کے علاج معالجہ بارے معلومات بھی لیں، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مریضوں کو ہسپتال سے ہی ادویات دی جائیں جو انہیں باہر سے نہ خریدنا پڑے،

آر ایچ سی کی اپ گریڈیشن سے عوام کو صحت کی جدید سہولیات میسر ہوں گی۔محمد انور بریار نے پل13تاہیڈ زیرو میٹل روڈ کی تعمیر نو کے کام کا بھی معائنہ کیا،

اس دوران انہیں آٹھ اعشاریہ چارکلو میٹر میٹل روڈ کی تعمیر نو بارے بریفنگ بھی دی گئی،پل13 تا ہیڈ زیرو روڈ کی تعمیر نو پر9کروڑ پچاس لاکھ روپے لاگت آئے گی

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ میٹل روڈ کی تعمیر میں معیاری میٹریل کے ساتھ لیولنگ کو بھی متوازن رکھا جائے،

افسران کنسٹرکشن ورک کا متواتر وزٹس کرتے رہیں،تعمیراتی کاموں میں کوتاہیوں کی بروقت نشان دہی کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے واٹر سپلائی پوائنٹ چوٹی پل 13کا بھی معائنہ کرے ہوئے کہا کہ عوام کو پانی کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار نے تحصیل کوٹ چھٹہ دورے کے دوران عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے چوٹی زیریں میں کھلی کچہری بھی لگائی،

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمد نوید بلوچ سمیت ضلعی افسران بھی کھلی کچہری میں موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوامی مسائل سننے خود چوٹی زیریں آیا ہوں،لوگوں کو موقع پر ریلیف دینے کیلئے دیگر علاقوں میں بھی کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رکھوں گا،

عوامی مسائل کے مکمل حل ہونے تک کے تمام مراحل کا میں خود جائزہ لیتا ہوں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میں لوگوں کو ریلیف دلا کر حاصل ہونے والی خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا،

ضلع بھر کے لوگوں کیلئے میرے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،ہم کوٹ چھٹہ،چوٹی زیریں کے رہائشیوں کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کوشاں ہیں،حکومت پنجاب کے تمام انشیئٹیوز کو ہم نواحی علاقوں تک ضرور پہنچائیں گے

،دیہی علاقوں کی پسماندگی دور کرنے کیلئے وسائل کی منصفانہ تقسیم ہماری ترجیح ہے، ترقیاتی منصوبوں میں نواحی علاقوں کی سکیموں کو بھی شامل کرنیکی ہدایات جاری کی گئی ہیں،محمد انور بریار نے کہا کہ

میں عوامی مسائل سننے خود نواحی علاقوں میں پہنچوں گا، احکامات پر عملدرآمد نہ ہو تو معاملات براہ راست میرے نوٹس میں لائے جائیں،

کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر انکے حل کے احکامات بھی جاری کیے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازی خان کے پرنسپل میجر(ر) اعظم کمال نے کہا ہے کہ ثقافت کے فروغ اور فن کی ترویج کیلئے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام حکومت پنجاب کا بہترین اقدام ہے

جس کے ذریعے پنجاب کے دور دراز کے علاقوں سے بہترین ٹیلنٹ ابھر کر کر سامنے آیا ہے.انہوں نے یہ بات ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ

پروگرام 2022 جیتنے والے فنکاروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں فن و ثقافت کے فروغ میں آرٹس کونسلز کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ یہ خطہ آرٹ اور کلچر کے حوالے سے منفرد پہچان رکھتا ہے اور یہاں کے فنکار پوری لگن اور سچائی کے

ساتھ فن کی خدمت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کونسل آف دی آرٹس کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے کی سرپرستی میں ادارے کو فن و ثقافت کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ ہروگرام میں موسیقی میں پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے ڈی جی خان ڈویژن کے فنکار ذیشان طارق نے کافیاں،غزلیں اور گیت پیش کیے۔

ثقافتی رقص میں

تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ملتان ڈویژن کے عطا اللہ ملتانی گروپ نے ثقافتی رقص اور ڈاچی رقص کا خوبصورت مظاہرہ کیا

جبکہ ڈرامے کی کیٹگری میں پنجاب میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے ساہیوال ڈویژن کے فنکاروں نے ڈرامہ”وارث” پیش کیا

جس کی تحریر و ہدایات شہزاد آسی کی تھی۔نقابت کے فرائض محبوب جھنگوی نے سر انجام دیئے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

سٹی ٹریفک پولیس ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام محکمہ تعلقات عامہ کے اہلکاروں میں ہیلمٹ تقسیم کیے گئے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر

تعلقات عامہ ڈیرہ غازی خان محمد جنید جتوئی نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ دوران ڈرائیونگ حادثات سے بچنے کیلئے ہیلمٹ کا استعمال ضرور کیا جائے

،ٹریفک قوانین ہماری سیفٹی کیلئے بنائے گئے ہیں جن کی پاسداری سے نہ صرف ہم حادثات سے محفوظ رہتے ہیں

بلکہ دوسروں کے لئے آسانیاں بھی پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں،ہمیں ہیلمٹ کے استعمال بارے شعور پیدا کرنا ہوگا،

سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کے وارڈن غلام قادر نے کہا کہ

محکمہ تعلقات عامہ ٹریفک پولیس کے قوانین کی تشہیر میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔اس موقع پر تعلقات عامہ کے اہلکاروں میں ہیلمٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیرنگرانی ڈیرہ غازی خان میں پرائس چیکنگ کا عمل جاری ہے جب کہ

ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شہروں،قصبات اور مواضعات میں چھاپے مار رہے ہیں،

اس دوران مجموعی طور پر212دکانوں کو چیک کیا گیا اور ناجائز منافع خوروں کو63000روپے جرمانہ،11دکانوں کو سیل،79گرانفروشوں کو وارننگ جبکہ دو کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا ڈیلی کا جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی،شوکت فاروق جتوئی،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ اورڈاکٹر نظام الدین نے شرکت کی،

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لائیں،شہری بھی ذخیرہ اندوزوں کی نشان دہی کرکے انتظامیہ کی مدد کریں۔

اجلاس میں پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے ڈسپلن جون 2022ء کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں.ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسرزڈیرہ غازیخان بلال مصطفی ہمدانی اور غلام شبیر قیصرانی نے تمام ڈی ڈی اوز، کیشئرز اور چیک جاری کرنے والی اتھارٹیز کو مطلع کیا ہے کہ

وہ کنٹی جنٹ بلز ہر صورت میں 25جون تک، تمام چیک 27جون اور بل تنخواہ، پنشن اور یوٹیلٹی بلز کے چیک 28جون تک ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس میں شام سات بجے تک جمع کرادیں انہوں نے کہاکہ

تمام ڈی ڈی اوز چیک وصول کرنے والے متعلقہ افراد کو آگاہ کریں کہ انڈورسمنٹ کے بعد چیک کلیئرنس کیلئے سٹیٹ بنک یا نیشنل بنک میں جمع کرائیں.

تمام محکموں کے ایکسیئن اپنے ڈویژن کے یکم سے 28جون تک ہونے والے چیکس کی تفصیل 28جون کو پرفارما کے مطابق متعلقہ سیکرٹری کو بھجوائیں گے

اور اس کی کاپی فنانس ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر کو بھجوانا لازمی ہے. انہوں نے کہاکہ 30جون تک جاری شدہ ہر قسم کے چیک 30جو ن تک ہی واجب الادا ہیں تاہم اگر کسی چیک کی ادائیگی مذکورہ تاریخ کو نہ ہو سکی

تو تمام ڈیپارٹمنٹ متعلقہ ادائیگی کرنے والے 3جولائی تک اصل چیک دفتر اکاونٹس آفس میں جمع کرانے کے پابند ہیں تاکہ متعلقہ چیک کی ادائیگی سسٹم سے منہا کی جاسکے. انہوں نے کہاکہ

پی ڈبلیو ڈی ڈویژنز اور متعلقہ ڈی ڈی اوز اپنے ڈویژن / دفتر کا بااختیار اہلکار کے ذریعے چیک اور بل بھیجیں ان کے ذریعے ہی ان کی واپسی بھی ہو گی

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لیہ میں علی الصبح ناکہ بندی کے دوران بڑی کارروائی

ویجیلنس کی خفیہ اطلاع پر چوک اعظم میں کیمیکل ملے دودھ سے بھری گاڑی دھرلی گئی، 4 ہزار لٹر یوریا اور فارمالین ملا مضر صحت دودھ تلف کردیا،

راجن پور میں پولٹری شاپ اور چرغہ ہاؤس پر چھاپہ، 100 کلو مضر صحت گوشت تلف،

ڈی جی خان 16 جون: ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایت پر صحت دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کر دیں گئیں۔

فوڈ سیفٹی ٹیم نے ملاوٹی دودھ کی بڑی سپلائی ناکام بنادی، چوک اعظم میں علی الصبح ناکہ بندی کے دوران ہزاروں لٹر کیمیکل ملا دودھ تلف کردیا گیا۔

ملاوٹی دودھ پکڑنے کیلیے گزشتہ 4 روز سے ویجیلنس ونگ کی جانب سے ریکی کی جارہی تھی۔ جعلی دودھ لیہ سے تیار کرکے خیبر پختونخوا کے علاقوں میں سپلائی کیا جارہا تھا۔

گاڑی نمبر 3440۔E میں موجود دودھ کو لیکٹوسکین کے ذریعے چیک کیا گیا۔ ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی، یوریا اور فارمالین کی ملاوٹ پائی گئی۔

دودھ میں قدرتی غذائیت کی بھی کمی پائی گئی۔اس کے علاوہ راجن پور میں کارروائی کرتے ہوئے پولٹری شاپ مالکان کو کم

اور بیمار مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے پر 10 ہزارروپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ مزید راجن پور میں چرغہ ہاؤس مالکان کو بدبودار اور کم وزن گوشت فرائی کرنے

پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کا کہنا تھا کہ دودھ بردار گاڑی مالکان کو معیار بہتر بنانے کیلیے ہدایات دی گئیں۔

%d bloggers like this: