دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب بجٹ، محکمہ صحت کے لئے 470 ارب روپے کا ریکارڈ بجٹ مختص

طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ، صحت کارڈ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کا قیام موجودہ حکومت کے انقلابی اقدامات ہیں

لاہور:

پنجاب بجت، محکمہ صحت کے لئے 470 ارب روپے کا ریکارڈ بجٹ مختص

 پنجاب حکومت نے صحت سہولت پروگرام کے تحت صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ترقیاتی بجٹ گزشتہ 60 ارب روپے کے مقابلے میں 125 ارب 34 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کردی۔

طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ، صحت کارڈ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کا قیام موجودہ حکومت کے انقلابی اقدامات ہیں

آئندہ مالی سال میں صحت کے شعبہ کے لئے مجموعی طور پر 470 ارب روپے مختص جو پچھلے سال سے 27 فیصد زیادہ ہے۔

296 ارب روپے غیرترقیاتی اخراجات جبکہ 174 ارب 50 کروڑ روپے ترقیاتی فنڈز کے لئے مختص

پی کے ایل آئی عوامی فلاح کاانقلابی منصوبہ کے لئے 5ارب روپے مختص

پنجاب حکومت کا یکم جولائی سے صوبے بھر کے ہسپتالوں میں مفت ادویات فراہم کرنے کا فیصلہ

اسی طرح کینسر کے غریب مریضوں کے لئے مفت ادویات فراہم کرنے کا اعلان

شعبہ صحت کے مجموعی ترقیاتی بجٹ میں پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے لئے 21 ارب روپے مختص

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ترقیاتی بجٹ میں 3 ارب 87 کروڑ روپے سے نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کا اجراء،

3 ارب روپے کی لاگت سے ہیلتھ کونسلز میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کی یقین دھانی

5 ارب 80 کروڑ کی لاگت سے ہسپتالوں میں عدم دستیاب طبی سہولیات کی فراہمی، عمارتوں کی مرمت و بحالی اور طبی آلات کی فراہمی کے اقدامات

3 ارب 10 کروڑ روپے جاری منصوبہ جات اور 2 ارب 70 کروڑ روپے نئے منصوبہ جات کے لئے مختص

ایک ارب روپے سے ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں CT Scan اور 2 ارب روپے سے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں MRI کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

90 کروڑ روپے سے میڈیکل سٹور ڈپو کا قیام، 40 کروڑ روپے جیلوں میں قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی

2ارب روپے کی خطیر رقم انفکشن کنٹرول اینڈ کمیونیکیبل ڈیزیز کنٹرول پروگرام کے لئے مختص

شعبہ صحت کے مجموعی ترقیاتی بجٹ میں سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر 151 ارب 50 کروڑ روپے مختص، بچھکے سال کے بجٹ میں 93 فیصد زیادہ

صحت کارڈ کے علاوہ 5 ارب کی لاگت سے ہسپتالوں کی بحالی کا پروگرام

3 ارب روپے کی لاگت سے 4 اضلاع میں DHQ ہسپتالوں کے پرانے بلاکس کی جدید ٹیکنالوجی پر منتقل

2 ارب روپے سے میڈیکل کالجز کے ہاسٹلز کی اپگریڈیشن

90 کروڑ روپے کی لاگت سے وینٹیلیٹرز کی فراہمی

ملتان میں 50 کروڑ روپے کی لاگت سے 70 بستروں پر مشتمل سنٹر کا قیام

نارووال اور اوکاڑہ میں نئے میڈیکل کالجز کا قیام ترقیاتی پروگرام کا حصہ

نرسنگ سکولوں کی اپ گریڈیشن، 2ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے نرسنگ کالجز کو بنیادوی سہولیات کی فراہمی

پی کے ایل آئی نرسنگ یونیورسٹی کے قیام کے لئے 3 ارب 50 کروڑ کے منصوبہ کا آغاز۔ آئندہ مالی سال میں ایک ارب روپے مختص

About The Author