دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

محکمہ موسمیات کی طرف سے اس سال مون سون کے دوران 25 سے 30 فیصد زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور نے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام محکموں کو

ہائی الرٹ کردیا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور کی زیر صدارت پری مون سون اور ممکنہ سیلاب سے متعلق اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا

جس میں ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران شریک تھے کمشنر محمد عثمان انور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ڈی جی خان ڈویژن میں رود کوہیوں کے ساتھ دریائی سیلاب اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ڈیرہ غازی خان اور راجنپور کے کوہ سلیمان میں رود کوہی کے سیلاب کے ساتھ ڈویژن میں سندھ اور چناب کے دریا میں بھی طغیانی آسکتی ہے

اس لئے تمام محکمے فلڈ فائٹنگ پلان کو جلد حتمی شکل دیں۔حفاظتی بند،سٹرکچر اور انہار کے کمزور پشتے مضبوط کئے جائیں۔کمشنرنے کہا کہ غیر قانونی بند ختم کردئیے جائیں۔ سیلابی پانی کے قدرتی راستوں کو صاف کیا جائے۔

رود کوہیوں کے قدرتی راستے صاف اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔نشیبی اور حساس علاقوں سے محفوظ نقل مکانی اور فلڈ ریلیف کیمپس کی نشاندہی کی جائے۔کمشنر ڈی جی خان کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکمے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے

فرضی مشقیں کریں۔کمشنر نے کہا کہ بارشوں سے اربن فلڈنگ ہوسکتی ہے۔شہر میں سیوریج اور ڈرین نظام کو نکاسی آب کیلئے بہتر کیا جائے۔

ڈسپوزل ورکس کو مکمل گنجائش کے ساتھ چلانے کیلئے جنریٹرز اور ایندھن کا انتظام کیا جائے۔موسمیات اور دیگر محکموں سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے ارلی وارننگ سسٹم فعال کیا جائے۔

متعلقہ محکمے فوکل پرسنز مقرر کرنے کے ساتھ ہنگامی نمبرز آویزاں کئے جائیں۔ضلعی سطح پر فلڈ کنٹرول روم مکمل طور پر فعال ہونے چاہیئے۔

کمشنر عثمان انور نے کہا کہ محکمے فلڈ کمیشن رپورٹ دیکھتے ہوئے خامیوں کو دور کریں۔مراکز صحت میں میڈیکل ایمرجنسی،سکول،کالجز اور دیگر محکمے کنٹی جنسی پلان تحصیل سطح پر بنائیں۔

ملاح،کشتیوں اور مخیر حضرات کے رابطہ نمبرز حاصل کئے جائیں۔کمشنر نے کہا کہ سیلاب قدرتی آفت ہے تاہم پیشگی اور حفاظتی اقدامات کرکے اس سے ہونے والے نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے۔

محکموں اور افسران کی طرف سے فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی۔

اجلاس میں ڈیرہ غازیخان، راجن پور، لیہ، مظفرگڑھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے بریفنگ دی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریارکی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقوں میں بھی پرائس چیکنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے

،اس حوالے سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ڈیرہ غازی خان شہر اور چھوٹے قصبات،مواضعات میں گراں فروشوں،ذخیرہ اور ملاوٹ مافیا کیخلاف299کارروائیاں کیں اور انہیں مجموعی طور پر73000روپے کے جرمانے کیے

ساتھ ہی انکی14دکانوں کو سیل بھی کردیا گیا ہے،98گراں فروشوں کو وارننگ دی گئی جبکہ ایک کو گرفتار بھی کیا گیا ہے،

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا روزانہ کا جائزہ اجلاس چیئرمین اسامہ فیاض لغاری،ڈپٹی کمشنر محمد انور کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی،عبدالحمید جلبانی،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ،ڈپٹی ڈائریکٹر غلام محمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگری کلچر مارکیٹنگ اطہر جلیل ودیگر بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر محمد انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رورل ایریاز میں پرائس چیکنگ سے مقامی لوگوں کو بھی سستی اشیاء ملیں گی،

مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارروائیوں کو اجلاس میں لازمی پیش کیا جائے،ہر مجسٹریٹ اپنے دیہی علاقوں کی کارروائیوں کو ایپ پر شئیر کرنے کا پابند ہوگا۔چیئرمین اسامہ فیاض لغاری نے کہاکہ

نواحی علاقوں کو تقسیم کرکے ہر مجسٹریٹ کو روزانہ کا ٹارگٹ دیا جائے،محکمہ فوڈ اتھارٹی اشیائے خوردونوش کی کوالٹی کو یقینی بنائے،

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی منظم کارروائیوں سے ڈیرہ غازیخان کی ریٹنگ بہتر ہورہی ہے۔اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان عبدالستار لنگاہ نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

اس موقع پرمجسٹریٹ دفعہ 30 چوہدری عابدحسین میو، سپرنٹنڈنٹ جیل مشتاق حسین، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ یاسر اعجازاور میڈیکل آفیسر بھی ہمراہ تھے.

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل ہسپتال، کچن اسیران اور مختلف بیرکس کا معائنہ کیا اور قیدیوں سے مسائل دریافت کیے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2022ء ہفتہ اٹھارہ جون سے شروع ہو رہا ہے

جس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ امتحان کے انعقاد کی سخت ترین نگرانی اور بوٹی مافیا کا قلع قمع کرنے کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

اور موبائل انسپکٹرز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ امتحانی عمل کو شفاف بنانے کیلئے موثر ترین اقدامات  کیے گئے ہیں

اور امتحانی عمل کی سخت ترین مانیٹرنگ کے لئے بورڈ کے اندر ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ امتحانی عملہ کی تربیت کے لئے ورکشاپس کا انعقاد کرایا گیا ہے مزید برآں امتحان پر مامور عملہ کی رہنمائی کیلئے مفصل ہدایات پر مبنی

”کتابچہ” بھی جاری کیا گیا ہے۔ڈپٹی کنٹرولر نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ بارہویں کلاس کا امتحان اٹھارہ جون سے شروع ہو کر چار جولائی تک جاری رہے گا جبکہ گیارہویں کلاس کے امتحان چھ جولائی سے چھبیس جولائی تک ہوگا۔

عملی امتحانات کا انعقاد انتیس جولائی سے ستائیس اگست تک ہو گا۔شیڈول کے مطابق ہفتہ اٹھارہ جون کو صبح کے وقت پہلے ٹائم میں بارہویں کلاس کا سائیکالوجی (نفسیات) کا پیپر ہو گا

جبکہ شام کے وقت دوسرے ٹائم میں ”آوٹ لائنز آف ہوم اکنامکس” کا پیپر ہو گا جبکہ سوموار بیس جون کو صبح و شام دونوں اوقات میں ”انگریزی لازمی” کے پرچہ جات ہوں گے۔

  مذکورہ امتحان میں انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ بارہویں کلاس کے اہل اُمیدواران کی کل تعداد 48254 شرکت کر رہی ہے

اورامتحان کیلئے ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں کل 165 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جن میں ڈیرہ غازیخان اور لیہ میں 37، 37 سنٹرز، مظفر گڑھ میں 68 اور راجن پور

میں 23 سنٹرز شامل ہیں۔ مذکورہ کل 165 سنٹرز میں سے 87 سنٹرز لڑکوں کیلئے 71 سنٹرز لڑکیوں کیلئے اور سات سنٹرز مشترکہ بنائے گئے ہیں۔

شیخ امجد حسین نے بتایا کہ بارہویں کے امتحان کیلئے تمام اہل اُمیدواران کو رول نمبر سپلس کی ترسیل مکمل کر دی گئی ہے۔

ریگولر اُمیدواران کی رول نمبر سلپس اُن کے متعلقہ ادارہ جات کے پورٹل/اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔ جبکہ پرائیویٹ اُمیدواران کی رول نمبر سلپس اُمیدواران کے داخلہ فارمز

پر دیئے گئے پتہ جات پر بذریعہ ”بارکوڈڈ رجسٹرڈ پوسٹ” ارسال کر دی گئی ہیں جس کے ذریعہ سے سلپس کی متعلقہ امیدواران تک رسائی/حوالگی یقینی بنائی گئی ہے۔ جبکہ تمام پرائیویٹ اُمیدواران کا امتحان سے متعلقہ ڈیٹا بورڈ ویب سائٹ

www.bisedgkhan.edu.pk پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔ تاہم جن اُمیدواران /ادارہ جات کو بورڈ کی طرف سے کسی بھی قسم کے اعتراضاتی

مراسلہ جات بذریعہ ڈاک/ایس ایم ایس بسلسلہ کمی فیس، اہلیت، تبدیلی مضمون، عدم تصدیق، ”پی فارم” کی عدم دستیابی وغیرہ بھجوائے گئے ہیں۔ وہ فوری طور پر اپنے

اعتراضات کے جوابات طلب کردہ دستاویزات / کوائف کے ساتھ بورڈ کی متعلقہ برانچوں میں جمع کرائیں تاکہ ان کے معاملات کو باضابطہ بناکر انہیں بروقت رول نمبر سلپس کی

ترسیل ممکن بنائی جا سکے۔ تاہم اعتراضات نمٹانے اور رکی ہوئی اور ڈوپلیکیٹ  رولنمبر سلپس کے اجرا کیلئے بورڈ کی متعلقہ برانچیں جمعۃ المبارک سترہ جون کو رات آٹھ بجے تک کھلی رہیں گی۔

ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے تمام اُمیدواران کوہدایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ امتحانی مراکز میں پیپر شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور اپنی حالیہ رنگین فوٹو گراف  اپنے متعلقہ ادارہ کے سربراہ سے باضابطہ تصدیق شدہ،

ساتھ رکھیں۔ تاہم اگر کوئی اُمیدوار نامساعد حالات کی وجہ سے داخلہ فارم بھیجنے سے رہ گیا ہو تو ایسا اہل اُمیدوار فوری طور پر تین گُنا فیس و پانچ صد روپے روزانہ جرمانہ کے ساتھ اپنا داخلہ فارم ہارڈ شپ کیس کے تحت تمام لوازمات کی تکمیل کے بعد مذکورہ امتحان کیلئے جمع کروا سکتا ہے۔

تاہم انٹرمیڈیٹ پارٹ فسٹ گیارہویں کلاس کی رول نمبر سلپس کی ترسیل پچیس جون تک مکمل کر لی جائے گی۔

ڈپٹی کنٹرولر نے واضح کیاکہ تمام امتحانی سنٹرز پر دفعہ 144 کا نفاذ  ہو گا۔ امتحانی سنٹرز میں موبائل فونز رکھنا اور لے جانا سخت ممنوع ہو گا۔ سوالیہ پرچہ جات پر

بالخصوص معروضی سوالیہ پرچہ جات پر ”جلی اور واضح حروف میں "واٹر مارک” کے ذریعے تمام امتحانی سنٹرز کی شناخت ظاہر کی گئی ہے۔

جسکی وجہ سے سوالیہ پرچہ جات واٹس اپ کی صورت میں یا کسی بھی ناجائز ذرائع / بد نیتی کی صورت میں بلا واسطہ اور بالواسطہ جرم کا ارتکاب کرنے والا فوری طور پر قابلِ گرفت ہو گا

اور ایسا کرنے والوں کو پاکستان پینل کوڈ مجریہ 1860اور پنجاب یونیورسٹیزاور بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میل پریکٹس آرڈیننس مجریہ 1950 کی رو سے

جرمانہ اور قید کی سزا ہو گی اور اس جرم میں ملوث پائے گئے نگران امتحانی عملہ کے خلاف بھی ”پیڈا ایکٹ” کے تحت کاروائی کی سفارش کی جائے گی

اور ان کو بورڈ کی ڈیوٹیز سے نااہل قرار دیا جائے گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کے دفتر سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ

مدارس منتظمین، این جی اوز اور سول سوسائٹی کے نمائندے جنہوں نے

عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنی ہیں

ان کیلئے ضلعی حکومت سے اجازت لینا لازمی ہے.

اس حوالے سے وہ اپنی درخواستیں 2جولائی تک دفتری اوقات کار ڈی سی آفس میں

جمع کرا سکتے ہیں اس کے بعد دی گئی درخواستوں کو زیر غور نہیں لایاجائے گا

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن چودھری محمد شریف کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ نے30مختلف مقامات پر روڈ سیفٹی، ٹریفک قوانین اور ڈینگی مچھر سے

بچاؤ کی حفاظتی تدابیر بارے تفصیلی لیکچرز دیئے. پی آر او ممتاز حسین سب انسپکٹر نے بتایا کہ

اس دوران ڈرائیورز اور لوگوں میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے. دوران لیکچرز لوگوں کو بتایاگیاکہ

انسانی زندگی بہت قیمتی ہے روڈز پر معمولی سے غفلت اور لاپرواہی سے

نہ صرف آپ کی بلکہ دوسری کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ

ڈرائیونگ کرتے ہوئے مکمل احتیاط اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کی جائے اور تیز رفتاری، اوورلوڈنگ، ون ویلنگ سے گریز کیا جائے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان ٹریفک محمد بخت نصر کی زیر نگرانی ٹریفک قوانین کی پاسداری بارے آگاہی مہم جاری ہے

سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے کفیل الرحمن، محمد الطاف، قمر الدین اور غلام قادرنے عوام الناس کو ایجوکیٹ کیا کہ

ون وے کی خلاف ورزی نہ کریں دوران سفر ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں کیونکہ ہیلمٹ کے استعمال سے آپ کی زندگی محفوظ ہو سکتی ہے.

ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے ڈیرہ غازی خان کے مختلف مقامات پر ون وے کی پابندی بارے آگاہی دی

اور ون وے کی خلاف ورزی اور ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والوں کے چالان بھی کیے گئے. اس موقع پر لوگوں میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار کی زیرنگرانی ضلع بھر میں کھاد ذخیرہ اور مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،

اس سلسلہ میں تحصیل ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے دری ڈھورے والی میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 1989کھاد کے بیگز برآمد کر لئے گئے ہیں،

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام محمد کے مطابق برآمد کی جانیوالی کھاد دو مختلف جگہوں پر ذخیرہ کی گئی تھی،

ضبط کیے گئے کھاد کے بیگزکو اب ضلعی انتظامیہ کے قائم کردہ سیل پوائنٹس پر کاشت کاروں کو حکومتی نرخوں کے مطابق فروخت کردیا جائے گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 288 میں شفاف الیکشن اور ووٹ کاسٹ کرنے والوں کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے

ڈی پی او محمد علی وسیم کی سرکل آفیسران سمیت انچارج سیکورٹی سے خصوصی میٹنگ۔

ضمنی الیکشن کے حوالے سے ڈی پی او محمد علی وسیم کی سرکل افیسران سمیت انچارج سیکورٹی اور دیگر پولیس آفیسران سے خصوصی میٹنگ۔

ڈی پی او نے کہا کہ الیکشن کے دن پی پی 288 میں ضمنی انتخابات کے دوران عوام الناس کے لۓ ہر صورت پرامن ماحول کی فضا بر قرار رکھتے ہوۓ

ڈیوٹی پر تعینات اہلکاران اپنے اپنے فراٸض ایمانداری سے سر انجام دیں گے تاکہ ہر شہری اپنا حق راہ دہی استعمال کر سکے۔

الیکشن کے دن پولنگ پر ووٹ کاسٹ کے دوران ڈیوٹی پر تعینات پولیس دیگر عملہ الیکشن ڈیوٹی سے ملکر شفافیت کو ہر صورت ممکن بنائیں گے۔

ڈی پی او نے سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پر امن ماحول کو قائم رکھنے کے لۓ تمام ملازمان الرٹ ہو کر اپنے اپنے فراٸض سر انجام دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بجٹ میں عوام کے لئیریلیف،عاجزی کے ساتھ عوام کی خدمت کا سفر جاری رہے گا، حمزہ شہباز
مسلم لیگ ن کی حکومت نے گزشتہ دور میں لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل حل کئے، اب بھی دن

رات ایک کرکے عوام کے دکھوں کا مداوا کرینگے

ماہ سے چند انا پرستوں کے پیدا کردہ بحران سے گزر رہے ہیں،آئین اور قانون کے رکھوالوں

کیساتھ کھڑے ہیں، یہ آفیسر اپنی ڈیوٹی سرانجام نہ دیتے تو صوبہ بنانا ری پبلک بن جاتا
12

کروڑ عوام کے فلاحی بجٹ کو پیش کرنے سے روکنے کیلئے ان لوگوں نے قانون اور آئین

سے کھلواڑ کیا، انکے تمام حربے ناکام رہے،وزیراعلیٰ کاصوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب
لاہور15جون

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت 90شاہراہ قائد اعظم پر آج صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔صوبائی وزراء، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی نے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 3 ماہ سے چند انا پرست لوگوں کے پیدا کردہ بحران سے گزر رہے ہیں۔

غیر یقینی صورتحال میں صوبے نہیں چل سکتے، 3 دن سے بجٹ نہیں پیش کرسکے۔اپوزیشن اور سپیکر پنجاب اسمبلی نے صوبے میں تماشہ لگایا ہوا ہے

اور یہ لوگ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ اسمبلی میں عددی اکثریت ہمیں حاصل ہے۔12 کروڑ عوام کے فلاحی بجٹ کو پیش کرنے سے روکنے کیلئے

ان لوگوں نے قانون اور آئین سے کھلواڑ کیا۔ لیکن ان کے یہ تمام حربے ناکام رہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج پنجاب کا بجٹ پیش کیا جا رہا ہے،

جس میں عوام کو ریلیف دینے جارہے ہیں۔انشاء اللہ عاجزی کے ساتھ عوام کی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔

صورتحال مشکل ضرور ہے لیکن جس طرح مسلم لیگ ن کی حکومت نے گزشتہ دور میں لوڈشیڈنگ اور دیگر عوامی مسائل حل کئے تھے

اب بھی اسی طرح دن رات ایک کرکے کام کریں گے اور عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ آئین اور قانون کے رکھوالوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔یہ آفیسر اپنی ڈیوٹی سرانجام نہ دیتے تو صوبہ بنانا ری پبلک بن جاتا۔

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے دوران وردی میں ملبوس افسروں کو ٹھڈے اور مکے مارے گئے اور سب جانتے ہیں کہ

ایوان میں غنڈے کس طرح ڈپٹی سپیکر کی طرف لپکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چار سال سے ایک پائی کی کرپشن یا منی لانڈرنگ ثابت نہیں کرسکے۔ضمانت کیس میں کرپشن کا ثبوت نہ ملنے کا فیصلے میں بھی ذکر کیا گیا۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے ریلیف والا بجٹ دینے جا رہے ہیں۔ارکان اسمبلی بجٹ اجلاس میں حاضری یقینی بنا کر اپنا حق ادا کریں۔

صوبائی وزیر قانون ملک محمد احمد خان نے کہا کہ مصالحت کی ہرممکن کوشش کی گئی، بچگانہ حرکتوں سے بجٹ زیر التوا رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آئینی اور قانونی طور پر گورنر کو اجلاس کے وقت اور مقام کا تعین کرنے کا اختیار ہے۔

صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے اختتام پر دعائے خیر بھی کی گئی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

پنجاب حکومت نے مشکل حالات کے باوجود ٹیکس فری اور عوام دوست پیش کیا ۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز

بجٹ صوبے کے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دیا گیا ہے۔حمزہ شہباز

200ارب روپے کے تاریخی امدادی پیکج کے تحت 10کلو آٹے کا تھیلا اب 490روپے میں دستیاب ہے۔ حمزہ شہباز

اس امدادی پیکج کے ساتھ غریب عوام کی سہولت کے لیے 134ارب روپے کے رعایتی پیکج بھی دیا گیا ہے۔حمزہ شہباز

134ارب روپے کے رعایتی پیکج کے تحت عوام کو اشیاء خورد و نوش کی رعایتی قیمتوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔حمزہ شہباز

جنوبی پنجاب، تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں کی پائیدار ترقی کے لئے وسائل میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔حمزہ شہباز

تنخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ سے سرکاری ملازمین کو ریلیف ملے گا۔حمزہ شہباز

گریڈ ایک سے گریڈ 19 تک ملازمین جو دیگر الاونس نہیں لے رہے ،انہیں 15فیصد خصوصی الاؤنس بھی ملے گا۔حمزہ شہباز

کم از کم اجرت 20,000 روپے سے بڑھا کر 25,000 روپے ماہانہ کرکے مزدوروں کو ان کا حق دیا ہے ۔حمزہ شہباز

‏یکم جولائی سے پنجاب کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور مراکز صحت پر مفت ادویات دی جائیں گی۔حمزہ شہباز

کینسر کے مریضوں کو بھی مفت ادویات ملیں گی۔حمزہ شہباز
ہینڈ آؤٹ نمبر 409
مفت ادویات، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ، مزدور کی کم از کم اجرت 25ہزار، مشکل حالات کے باوجود ٹیکس فری اور عوام دوست پیش کیا، حمزہ شہباز

200ارب روپے کے تاریخی امدادی پیکج کے تحت 10کلو آٹے کا تھیلا اب 490روپے میں دستیاب ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

یکم جولائی سے پنجاب کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور مراکز صحت پر مفت ادویات دی جائیں گی،کینسر کے مریضوں کو بھی مفت ادویات ملیں گی

لاہور15جون:وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے مشکل حالات کے باوجود ٹیکس فری اور عوام دوست پیش کیاہے-

بجٹ میں صوبے کے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دیا گیا ہے۔200ارب روپے کے تاریخی امدادی پیکج کے تحت 10کلو آٹے کا تھیلا اب 490روپے میں دستیاب ہے۔

اس امدادی پیکج کے ساتھ غریب عوام کی سہولت کے لیے 134ارب روپے کے رعایتی پیکج بھی دیا گیا ہے۔134ارب روپے کے رعایتی پیکج کے تحت عوام کو

اشیاء خورد و نوش کی رعایتی قیمتوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔جنوبی پنجاب، تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں کی پائیدار ترقی کے لئے وسائل میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ سے سرکاری ملازمین کو ریلیف ملے گا۔

گریڈ ایک سے گریڈ 19 تک ملازمین جو دیگر الاونس نہیں لے رہے،انہیں 15فیصد خصوصی الاؤنس بھی ملے گا۔

کم از کم اجرت 20,000 روپے سے بڑھا کر 25,000 روپے ماہانہ کرکے مزدوروں کو ان کا حق دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکم جولائی سے پنجاب کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور مراکز صحت پر مفت ادویات دی جائیں گی۔کینسر کے مریضوں کو بھی مفت ادویات ملیں گی۔

ڈیرہ غازیخان۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 288 میں شفاف الیکشن اور ووٹ کاسٹ کرنے والوں کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے

ڈی پی او محمد علی وسیم کی سرکل آفیسران سمیت انچارج سیکورٹی سے خصوصی میٹنگ۔

ضمنی الیکشن کے حوالے سے ڈی پی او محمد علی وسیم کی سرکل افیسران سمیت انچارج سیکورٹی اور دیگر پولیس آفیسران سے خصوصی میٹنگ۔

ڈی پی او نے کہا کہ الیکشن کے دن پی پی 288 میں ضمنی انتخابات کے دوران عوام الناس کے لۓ ہر صورت پرامن ماحول کی فضا بر قرار رکھتے ہوۓ

ڈیوٹی پر تعینات اہلکاران اپنے اپنے فراٸض ایمانداری سے سر انجام دیں گے تاکہ ہر شہری اپنا حق راہ دہی استعمال کر سکے۔

الیکشن کے دن پولنگ پر ووٹ کاسٹ کے دوران ڈیوٹی پر تعینات پولیس دیگر عملہ الیکشن ڈیوٹی سے ملکر شفافیت کو ہر صورت ممکن بنائیں گے۔

ڈی پی او نے سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پر امن ماحول کو قائم رکھنے کے لۓ تمام ملازمان الرٹ ہو کر اپنے اپنے فراٸض سر انجام دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

About The Author