پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مون سون میں گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ بارشوں پر متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا گیا
،چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام اضلاع کے سربراہان سمیت واسا کوناگہانی صورت حال سے بچاو کےلیے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہیں
مون سون بارشوں کا پہلا مرحلہ یکم جولائی سے شروع ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے
چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے ممکنہ سیلاب کے خطرہ سے نمٹنے کیلئے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے
فیلڈ ایمرجنسی پلان پر عملدرآمد کیلئے فیلڈ دفاتر میں وسائل کی فراہمی، بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے اور چھتیں گرنے سمیت دیگر واقعات کی روک تھام کیلئے
لائحہ عمل تیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے
شہری
محکموں کو ہدایات تو بہت پہلے مل جاتی ہیں لیکن عملی طور پر کام نہیں ہوتا اگر یہ انتظامات مکمل کرلیں تو نقصان سے بچا جاسکتا ہے
چیف سیکرٹری کی جانب سے ڈویژنل کمشنرز کو دریاؤں، ندی نالوں اور بندوں کے کناروں
سے تجاوزات ختم کرانے کی ہدایت کی گئی ہے،،،پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق رواں سال
بارشیں پچیس سے تیس فیصد زیادہ ہونے کا امکان ہے
ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے،،،،محمد عثمان
ایڈوائزری کے مطابق بارشیں پچیس فیصد زیاہ ہونے کا امکان ہے جس کےلیے الرٹ جاری کردیا گیا ہے
مون سون کےلیے مرکزی فلڈ کنٹرول روم کا آغاز کرنے کے ساتھ ساتھ اضلاع کو ضرورت کے مطابق ٹینٹ، کشتیاں
لائف جیکٹس، ڈی واٹرنگ سیٹ اوردیگر سامان فراہم کردیا گیا ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،