دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایشئن ٹریک سائیکلنگ چمپئن شپ تاخیر کا شکار

قومی سائیکلنگ ٹیم نے پندرہ جون کو واہگہ اٹاری بارڈر سے روانہ ہونا ہے لیکن تاحال اسلام آباد میں موجود بھارتی ہائی کمیشن کو نئی دہلی سے ویزوں کے اجراء کی اجازت نہیں ملی

پاکستان کی ایشئن ٹریک سائیکلنگ چمپئن شپ میں شرکت تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ۔۔۔

قومی نو رکنی وفد کو تاحال بھارت کے ویزے جاری نہ ہوسکے

قومی سائیکلنگ ٹیم نے پندرہ جون کو واہگہ اٹاری بارڈر سے روانہ ہونا ہے لیکن تاحال اسلام آباد میں موجود بھارتی ہائی کمیشن کو نئی دہلی سے ویزوں کے اجراء کی اجازت نہیں ملی ۔۔۔

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کا بھارتی سائیکلنگ فیڈریشن سے رابطہ بھی ہوا ہے ۔۔۔

صدر پی سی ایف اظہر علی شاہ کے مطابق اگر قومی ٹیم کی ایونٹ میں شرکت نہ ہوئی تو اسکی زمہ داری بھارتی حکومت اور انڈین سائیکلنگ فیڈریشن پر عائد ہوگی ۔۔۔

صدر پی سی ایف کا کہنا ہے کہ بھارتی سائیکلنگ فیڈریشن نے ایک دو روز میں ویزوں کے اجرا کی یقین دہانی کرائی ہے ۔۔۔

مقررہ وقت پر ویزے جاری نہ ہوئے تو یو سی آئی اور آئی او سی نوٹس لے سکتی ہے ۔۔۔

پاکستان کا سولہ اور سترہ جون کو نئی دہلی میں ٹریننگ سیشن شیڈول ہے ۔۔۔

چمپئن شپ کا آغاز اٹھارہ جون سے ہوگا جہاں قومی ٹیم نے پانچ مختلف مقابلوں میں رجسٹریشن کرا رکھی ہے

About The Author