دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پولیس کی پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف خصوصی مہم

شہر بھر میں ٹریفک سگنلز پر کریک ڈائون کے دوران مجموعی طور پر آٹھ سو ستانوے سے زائد پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے گئے،

لاہور پولیس کی پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف خصوصی مہم کو دس روز گزرگئے

شہر بھر میں ٹریفک سگنلز پر کریک ڈائون کے دوران مجموعی طور پر آٹھ سو ستانوے سے زائد پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے گئے

پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف پولیس کا ایکشن جاری،،، خصوصی مہم کے دوران شہر بھر سے ٹریفک سگنلز پر بھیگ مانگنے والے آٹھ سو اٹھانوے افراد کو گرفتار کرلیاگیا

پولیس کے مطابق شہر کی چھ ڈویثرنز میں مجموعی طورپر بھکاریوں کے خلاف گداگری ایکٹ کے تحت آٹھ سو ستانوے مقدمات درج کیے گئے ہیں

ریکارڈ کے مطابق چھتیس خواتین، آٹھ سو اکسٹھ مرد اور دو خواجہ سراء بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا ہے

کینٹ ڈویژن پولیس نےایک سو دس ، سول لائنز ڈویژن نے ایک سو سات، صدر ڈویژن نےایک سو چھیاسٹھ بھکاری گرفتارکیے

اقبال ٹاؤن ڈویژن سےدو سو چھ، ماڈل ٹاؤن سے ایک سو تیس گداگروں کو گرفتارکیاگیا
ڈی آئی جی آپریشنز،،،،سہیل چودھری

پولیس پیشہ وربھکاریوں کے خلاف سخت ایکشن لے رہی ہے،، جو سہولت کار ہیں جو ٹھیکدار ہیں انکو گرفتار کیا جارہاہے۔

گرفتارپیشہ وربھکاری مختلف بہانے بنااتے ہوئے کہتے ہیں کہ گھریلوں مجبوری کے باعث وہ بھیک مانگتے ہیں
بھکاری
مجھے سانس کا مسئلہ ہے میرے بچے ہیں کمانے والا کوئی نہیں

پولیس حکام کے مطابق رواں سال اٹھارہ سوچھبیس گداگروں کوگرفتارکیاگیاہے

جن میں چوہتر خواتین جبکہ ایک سہولت کار شامل ہے

About The Author