دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ ایوان میں پیش نہ کیا جا سکا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر ایک بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ ایوان میں پیش نہ کیا جا سکا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر ایک بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

چھ گھنٹے تاخیر سے شروع ہونے والا پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ہنگامہ آرائی کے باعث ایک گھنٹے التوا کے بعد دوبارہ شروع ہوا تھا

اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی اسمبلی ایوان میں پہنچ گئے تھے،

تاہم اجلاس شروع ہونے پر اسپیکر پرویز الٰہی نے ایک اور رولنگ دیتے ہوئے آئی جی اور چیف سیکرٹری کو بھی ہاؤس میں لانے کا حکم دیا

اور کہا کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری نہیں آئے تو بجٹ پیش نہیں ہوگا

اسپیکر کا کہنا تھا کہ حکومت کی آئی جی اور چیف سیکرٹری کو ایوان میں بلانے کی ہمت نہیں ہو رہی، پچھلے بجٹ کے وقت آئی جی،چیف سیکرٹری ایوان میں موجود رہتے تھے

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے کہا کہ بجٹ کے وقت آئی جی،چیف سیکرٹری کا ایوان میں موجود ہونا ایوان کی عزت ہے

،،،بعد ازاں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے اجلاس کل دوپہر ایک بجے تک ملتوی کردیا

دوسری جانب صوبائی وزیر اویس لغاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تین ماہ سے انہوں نے پنجاب اسمبلی کو پہلوانوں کا اکھاڑا بنایا ہوا ہے

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکرپرویزالٰہی نے آئین کی دھجیاں اڑانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا

ہمارا عوامی بجٹ تک سننا گوارا نہیں کیا گیا۔،،،اسکے علاوہ صوبائی وزیر اور رہنما مسلم لیگ ن عطا اللہ تارڑ نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

یہ گورنر ہاؤس جاکر بیٹھے کیونکہ یہ سازشی ذہن کے لوگ ہیں، حمزہ شہباز نے بطور نومنتخب وزیراعلیٰ کوئی غیر آئینی،غیرقانونی قدم نہیں اٹھایا

واضح رہے کہ اس سے قبل اسپیکر کی جانب سے عطا تارڑ کو ایوان سے نکل جانے کے حکم کے بعد عطا تارڑ نے احتجاجاً

ایوان سے واک آؤٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ 12 کروڑ عوام کا بجٹ ہے میں بجٹ کو روکنا نہیں چاہتا۔

About The Author