نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گورنر پنجاب کا تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے خون کا عطیہ

انہوں نے کہا کہ صحت مند شخص کے لئے خون عطیہ کرنا بے ضرر ہے جبکہ مریض کے لیے زندگی کی نوید ہے

گورنر پنجاب نے ورلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے خون کا عطیہ دیا.

انہوں نے کہا کہ صحت مند شخص کے لئے خون عطیہ کرنا بے ضرر ہے جبکہ

مریض کے لیے زندگی کی نوید ہے

گورنر پنجاب کے علاوہ گورنر ہاوس کے افسران اور ملازمین نے بھی خون کا عطیہ دیا. اس موقع پر انہوں نے کہا کہ

سندس فاونڈیشن تھلیسیمیا اور ہیموفیلیاکے مریضوں کے لیے بہت اچھا کام کر رہی ہے.

آئیے مل کر اس نیک مقصد اور اللہ کی رضا کے حصول کے لئے خون کے عطیات دیں. گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ

صحت مند شخص کے لئے خون عطیہ کرنا بے ضرر ہے جبکہ

مریض کے لیے زندگی کی نوید ہے۔ خون کے عطیے سے ہر سال لاکھوں مریضوں کو نئی زندگی ملتی ہے۔

About The Author