دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن

کہتے ہیں کھلاڑیوں نے یہ تاثر رد کردیا کہ قومی ٹیم تین سو رنز نہیں کرسکتی ،،، فیلڈنگ اور بیٹنگ میں مزید بہتری کی ضرورت ہے

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم نے ویسٹ انڈیز سیریز کو ٹیم ورک اور مثبت کرکٹ کو قرار دیا ہے

کہتے ہیں کھلاڑیوں نے یہ تاثر رد کردیا کہ قومی ٹیم تین سو رنز نہیں کرسکتی ،،، فیلڈنگ اور بیٹنگ میں مزید بہتری کی ضرورت ہے

پہلے آسٹریلیا اور اب ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز میں کامیابی

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن

کہتے ہیں قومی کرکٹ نے متحد ہوکر سیریز میں مثبت کرکٹ کھیل کر سیریز اپنے نام کی

بابراعظم ،،، کپتان قومی کرکٹ ٹیم ،،، "پہلے کہا جاتا تھا کہ پاکستان ٹیم تین سو نہیں کرسکتی

ہم نے ساڑھے تین سو تک بھی ہدف حاصل کیا،،،، کبھی کبھار آپ کا پلان ورک نہیں بھی کرتا،،، کرکٹ میں اپ ڈاون ہوجاتا ہے،،،، کوشش کرتے ہیں کہ سو فیصد کارکردگی دکھائیں”

بابراعظم نے امام الحق ،،، شاداب خان اور محمد نواز کی کارکردگی کو سراہا

اور کہا کہ قومی ٹیم کو نمبر ون بننے کے لیے بیٹنگ اور فیلڈنگ پر مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے
بابراعظم ،،، کپتان قومی کرکٹ ٹیم ،،، "فیلڈنگ اور بیٹنگ میں ہمیں مزید محنت کرنی ہے

بیٹنگ میں کئی دفعہ ہماری بیٹرز ایک ساتھ آوٹ ہوجاتے ہیں،،،، فیلڈنگ میں بھی بہتری کی ضرورت ہے”

کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے دونوں ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کرنے پر ملتان کے کرکٹ شائقین کا شکریہ ادا کیا

ان کا کہنا تھا کہ امید نہیں تھی کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ میچ دیکھنے آئینگے

About The Author