دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب کے اسپتالوں کے آوٹ ڈورز میں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرنے کا منصوبہ

ابتدائی طور پر منصوبہ چلڈرن اسپتال لاہور، الائیڈ اسپتال فیصل آباد، وکٹوریہ اسپتال بہاوپور، نشتر اسپتال ملتان اور ڈی جی خان اسپتال میں شروع کیا جائے گا

لاہور: پنجاب کے اسپتالوں کے آوٹ ڈورز میں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرنے کا منصوبہ

پائلٹ پراجیکٹ میں پانچ اسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی شروع کی جائے گی محکمہ صحت کے مطابق

 ابتدائی طور پر منصوبہ چلڈرن اسپتال لاہور، الائیڈ اسپتال فیصل آباد، وکٹوریہ اسپتال

بہاوپور، نشتر اسپتال ملتان اور ڈی جی خان اسپتال میں شروع کیا جائے گا

 ان تمام پانچ اسپتالوں کی او پی ڈیز میں ننانوے ادویات ہر وقت مریضوں کے لیئے مفت

دستیاب ہوں گی

 ادویات کی فراہمی کے لیئے پانچ ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے

 پنجاب کے کارڈیالوجی اسپتالوں میں بھی ادویات کی مفت فراہمی کے لیئے ادویات کی فہرستیں مرتب کی جا رہی ہیں،

About The Author