ٹی وی اور سیاست کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں سے بے پناہ نام کمانے والے اینکر اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو سپردخاک کردیا گیا۔
جنازے میں شریک افرادکا کہنا تھا مرحوم نے اپنے کام سے عوام کی بہت محبت سمیٹی۔ انہیں یا د رکھا جائےگا۔۔
معروف ٹی وی اینکر ،رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ ان کے بیٹے احمد عامر نے پڑھائی ۔
اس موقع پر عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں معروف سیاسی اور ٹی وی سے وابستہ شخصیات موجود تھیں۔
جنازے میں شریک افرادکا کہنا تھا ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنے کام سے عوام کی بہت محبت سمیٹی۔ انہیں یا د رکھا جائےگا۔
نماز جنازہ کے بعد ان کے جسد خاکی کو انکی وصیت کےمطابق عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں سپردخاک کیا گیا۔
اس سے قبل پولیس سرجن کی معائنہ رپورٹ اور لواحقین کے بیانات لینے کے بعدعدالت نے اہلخانہ کی پوسٹ مارٹم نہ کرانے کی استدعا منظور کرلی۔
اس کے بعد سردخانے سے میت ورثاء کے حوالے کی گئی ۔ ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،