نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آنتوں میں وائرس اورجراثیم کے باعث گیسٹرو اور ڈائیریا کے کیسز میں اضافہ

گندے کھانے، اور غیر معیاری مشروبات اس مرض کے بڑھتے کیسز کی بڑی وجہ ہیں

آنتوں میں وائرس اور جراثیم کے باعث ہونے والے مرض،، گیسٹرو اور ڈائیریا کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا

لاہور کے اسپتالوں میں آنے والے پچاس فیصد مریض گیسٹرو کی بیماری کے ساتھ لائے جانے لگے

لاہور میں ڈائیریا اور گیسٹرو تیزی سے پھیلنے لگا ،،، اسپتالوں میں آنے والے مریضوں میں

سے چالیس سے پچاس فیصد مریض نظام انہظام کی بیماریوں کے ساتھ آنے لگے
ڈاکٹر رابعہ

اگر دس مریض آتے ہیں تو ان میں سے پانچ مریض گیسٹرو کے ساتھ آتے ہیں، پچاس فیصد تک تعداد ایسے مریضوں کی ہوتی ہے)

ڈاکٹرز کے مطابق گندے کھانے، اور غیر معیاری مشروبات اس مرض کے بڑھتے کیسز کی بڑی وجہ ہیں

ڈاکٹرز ،، گندہ پانی اس کی بڑی وجہ ہے، جو غریب طبقہ صاف پانی کی سہولت نہیں رکھتا وہاں سے ایسے مریض زیادہ آتے ہیں

طبی ماہرین کے مطابق نظام انہضام کی بیماریاں دوسری بیماریوں سے لڑنے کے لئے جسم کی قوم مدافعت میں بھی کمی کا سبب بنتی ہیں

جس کے باعث ان سے احتیاط ناگزیر ہے۔

About The Author