دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے حکومت کا بڑا اقدام

برآمدی صنعتوں کے خام مال پر تمام ٹیکس ختم کئے جائیں. وزیرِ اعظم کی ہدایت

ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے حکومت کا بڑا اقدام

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت

برآمدی صنعتوں کے خام مال پر تمام ٹیکس ختم کئے جائیں. وزیرِ اعظم کی ہدایت

سیاحت، فارما، آئی ٹی، ای کامرس، بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ اور زراعت پر ٹاسک فورس بنائی جارہی ہے. وزیرِ اعظم

حکومت پاکستان میں ایکپسورٹ کوالٹی کی زرعی اجناس کی پیداوار یقینی بنا رہی ہے. وزیرِ اعظم

تاریخ میں پہلی مرتبہ پالیسیوں کے تسلسل کی بات ہم نے کی ہے. وزیرِ اعظم.

ملکی معیشت اور عام آدمی کی فلاح سیاست سے بالاتر ہے. وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے امریکن بزنس کونسل کے وفد کی اسلام آباد میں ملاقات.

ملاقات میں فارما، فوڈ پراسیسنگ، آئی ٹی سیکٹر، ای کامرس، ریٹیل سیکٹر، ٹیکسٹائل، سپورٹس اور لاجسٹکس کے شعبوں کے نمائندوں کی شرکت.

ملاقات میں وفاقی وزراء سید نوید قمر، مخدوم مرتضی محمود، مریم اورنگزیب اور متعلقہ اعلی افسران کی شرکت.

حکومت کی پالسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے. شرکاء

بجٹ سے پہلے حکومت کی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت خوش آئند ہے. شرکاء.

وزیرِ اعظم کی سیکٹری کامرس اور سیکٹری سرنایہ کاری بورڈ کو سرمایہ کاروں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت.

ایک ہفتے کے اندر تمام مسائل کا سدِ باب کرکے رپورٹ پیش کی جائے. وزیرِ اعظم کی ہدایت

About The Author