نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

زرعی ترقی کے لئے ہائبرڈ سیڈ پر سترہ فیصد سیلز ٹیکس ختم کیا جائے، مطالبہ

سیڈ پر سترہ فیصد سیلز ٹیکس کا معاملہ گورنر پنجاب کے سامنے رکھا ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ ٹیکس کو واپس لیا جائے

پاکستان ہائی ٹیک ہائبرڈ سیڈ ایسوسی ایشن نے سیڈ پر سترہ فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کردیا،،،کہتے ہیں کہ شعبہ زراعت میں میں شدید خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ہائی ٹیک ہائبرڈ سیڈ ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ

سیڈ پر سترہ فیصد سیلز ٹیکس کا معاملہ گورنر پنجاب کے سامنے رکھا ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ ٹیکس کو واپس لیا جائے

شہزاد علی چیئرمین پاکستان ہائی ٹیک ہائبرڈ سیڈ ایسوی ایشن

سیلز ٹیکس میں اضافے کے بعد پیداوار میں کمی واقع ہو رہی ہے، حکومت ٹیکس واپس لے تاکہ کسانوں کو سہولت مل سکے

رہنمائوں نے کہا کہ کہ سیڈ پر سیلز ٹیکس لگانا زراعت کے شعبے سے منسلک لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے

زراعت کو پہلے ہی خسارے کا سامنا ہے

نائب صدر ایل سی سی آئی
امید ہے کہ حکومت معاملے پر سنجیدگی سے نوٹس لے گی

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں صرف دو فصلیں ہائبرڈ ٹیکنالوجی کے سہارے چل

رہی ہیں ، کپاس اور گندم کو بھی ہائبرڈ کی طرف لے کرآنا ہے ، اس کے لیے حکومتی تعاون ناگزیر ہے۔

About The Author